| سنی حجاج ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے تقریب ایصال ثواب کا انعقاد |
سنی حجاج ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے تقریب ایصال ثواب کا انعقاد
نیوزٹوڈے اردو:اسلام پورتھانہ کے رام گنج علاقے کی دینی وسماجی تنظیم سنی حجاج ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے قرب وجوار علاقے کے حجاج کرام کولیکر ایک تقریب ایصال ثواب کا انعقاد کیاگیا۔اس تقریب میں جملہ مرحوم حجاج کرام اور سبھی مومنین و مومنات کے لئے ایصال ثواب کیاگیا۔
| سنی حجاج ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے تقریب ایصال ثواب کا انعقاد |
اس موقع پرمفتی محفل اشرف برکاتی،مفتی بشیر الدین ،مولانا شمیم نوری اور مولانامہیر سمیت قرب وجوار علاقے کے کئی علمائے کرام اور ائمہ حضرات اور کافی تعدادمیںعلاقے کے حاجی حضرات اور عام لوگ موجود تھے۔ سنی حجاج ویلفیئر سوسائٹی کے سکریٹری حاجی امام الدین نے بتایاکہ اس تنظیم میں صرف حاجی لوگ ہی شامل ہیں، اور حجاج کرام ہی اپنا تعاون پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اس تنظیم کے تئیں علاقے کے حاجیوں میں کافی محبت ہے اور ہم سبھی متحدہوکر دینی وسماجی کاموں کو انجام دیتے رہتے ہیں۔ سنی حجاج ویلفیئر سوسائٹی کے اہم رکن حاجی دلدار نے بتایاکہ گزشتہ آٹھ سالوں سے ہماری تنظیم سماجی،فلاحی اور رہاہی سمیت دینی سرگرمیوں میںمصروف ہیں، اس تنظیم کے بینر تلے مساجد ومدارس کی تعمیر میں حصہ لینا، غریب بیٹوں کی شادی میں تعاون کرنا اور ٹھنڈ میں ضرورتمندوں کے درمیان کمبل اور گرم کپڑے تقسیم کرنا شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام پور محکمہ کے اسلام پور،چوپڑہ اور گوالپوکھر بلاکوں سے حجاج کرام سنی حجاج ویلفیئر سوسائٹی سے منسلک ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں