تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 17 فروری، 2022

ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے ترنمول امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم کی

ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے ترنمول امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم کی
 ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے ترنمول امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم کی


 ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے ترنمول امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم کی

    نیوزٹوڈے اردو:اسلام پور میونسپلٹی انتخابات جیسے جیسے قریب ہوتے جارہے ہیں مختلف پارٹیوں کے امیدواروں کے ذریعہ انتخابی مہم بھی تیز ہوتی جارہی ہے۔ اسی کے پیش نظر اسلا پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 3 کے ترنمول کانگریس امیدوار واسلام پورکے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری کے بیٹے امداد چودھری اور وارڈ 6نمبر وارڈ سے ترنمول کانگریس امیدوار شنکر مالاکر کی حمایت میں عبدالکریم چودھری نے تشہیری مہم چلائی ۔

    اس دوران ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے مذکورہ وارڈ کے لوگوں سے بات چیت کی اور ان کا حال چال دریافت کیا۔ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے کہاکہ پوری ریاست کے ساتھ ساتھ اسلام پور میونسپلٹی کا چناﺅ بھی ہونا ہے۔اس چناﺅ میں اسلام پور کے سبھی وارڈوں سے ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی جیت ہوگی۔انہوںنے کہا کہ وارڈ نمبر 3سے امدادچودھری اور وارڈ نمبر 6سے شنکر مالاکر کی حمایت میں چلائی گئی مہم میں لوگوں کی حمایت کافی دیکھنے کومل رہی ہے۔

    ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کے لئے اسلام پور میونسپلٹی اور اسلام پور اسمبلی حلقہ میں شروع سے محنت جاری ہے ،ہم عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں ، اس بار بھی اسلام پور میونسپلٹی میں ترنمول کانگریس کی بورڈ ہی تشکیل دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی کا اسلام پور میں نام ونشان باقی نہیں رہے گا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad