تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 17 فروری، 2022

جشن ولادت مولیٰ علی کرم اللہ و عرس غریب نواز کا انعقاد

جشن ولادت مولیٰ علی کرم اللہ و عرس غریب نواز کا انعقاد
 جشن ولادت مولیٰ علی کرم اللہ و عرس غریب نواز کا انعقاد


 جشن ولادت مولیٰ علی کرم اللہ و عرس غریب نواز کا انعقاد

    نیوزٹوڈے اردو:اتردیناج پور ضلع کے پدمڈھرہ آسوڑہ گڑھ میں مرحومہ تحسینہ خاتون کے ایصال ثواب چہلم کے موقع سے جشن یوم ولادت مولیٰ علی مشکل کشا کرم اللہ وجہ، سلطان الہند غریب نواز قدس سرہ کا شاندار انعقاد ہوا،مرحومہ کے دامادمولانانوشادرضانعیمی محمد پور نے صدارت اور حافظ حسنین رضا نے نظامت کی۔اس موقع پر کئی خطبا، شعر اور علمامدعو تھے۔ 

    تلاوت قرآن سے محفل کا آغاز ہوا۔قاری دانش رضا کانپوری،مولانا دلکش رضا پورنوی اورمولانا توقیر رضا معینی نے نعت و منقبت اور مرحومہ کی تعزیت میں منظوم خراج پیش کئے۔افتتاحی خطاب مولانا عبدالماجد اور مولانا صلاح الدین سورجاپوری نے کئے،

     پھر صدر جلسہ مولانانوشادرضانعیمی محمد پور نے صدارتی کلمات اپنے قلبی تاثرات موت اور فکر آخرت کے حوالے سے قبر وحشر کے حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اے لوگوں! اپنی موت کی فکر کرو مال دولت زمین جائداد سب فانی ہیں، یہ بھی نہیں پتہ موت کہاں اور کس حال میں ہو نہیں معلوم دو گز زمین بھی دفن کے لئے میسر ہو نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ مغلیہ سلطنت کا آخری حکمراں بادشاہ بہادر شاہ ظفر کو انگریز سامراج نے جلاوطن کردیا تھا، وقت مرگ بڑے حسرت ویاس کے عالم میں ان کی کہی بات ہمارے لئے بڑا سبق آموز ہے،کہتے ہیں، ظفر کتنا بد نصیب ہے دفن کے لئے ،دوگز زمین بھی نہ مل سکی کوئے یار میں حالانکہ وہ نیک دل بادشاہ تھے، جب ان کا حال یہ ہوا تو ہمارا حال کیا ہوگا،لہذا اچھے اعمال بجالاو! ساتھ ہی میں انہوں نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے کشادہ قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان علما کو گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔

    آخری خطاب مفتی محمد صابررضامحب القادری نعیمی کا ہوا، مفتی موصوف نے قرآن وآحادیث اور کتب فقیہہ کی روشنی میں موت ایصال ثواب کو سمجھاتے ہوئے اتباع شریعت کی اہمیت کو سمجھایا،اور اسی کو نجات مغفرت کا سبب بتایا،لوگوں کو حقوق اللہ اور حقوق العباد کے احکام سے روشناس فرماتے ہوئے کہا کہ ایصال ایک مستحسن عمل ہے لیکن ہمارے گناہوں کا کفارہ نہیں کل قیامت میں ہر آدمی جواب دہ ہوگا اپنے اچھے اور برے اعمال کو دیکھے گا! اور کہا کہ موت سے ڈرنے کی ضرورت نہیں خالق موت سے ڈرنا چاہئے ، مومن مرد وعورت کے لئے موت تو ایک انعام ہے جو یار کو یار سے ملاتی ہے، رحلت تو مولائے کائنات سیدنا علی مرتضٰی کرم اللہ وجہ کے شہزادے میرے خواجہ کی قابل رشک ہوئی ۔صلاةوسلام قل شریف اور مفتی صاحب کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔قرب وجوار کے سینکڑوں عوام وخواص اور احباب نے شرکت کی۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad