| مدھیہ پردیش میں پیش آئے سڑک حادثے میں چاکولیہ کے چارمزدوروں کی موت، 15زخمی |
مدھیہ پردیش میں پیش آئے سڑک حادثے میں چاکولیہ کے چارمزدوروں کی موت، 15زخمی
نیوزٹوڈے اردو:روزگار اور ذریعہ معاش کی تلاش میں پورے بنگال کے کافی لوگ دوسری ریاستوں میں جاتے ہیں اور وہاں محنت ومشقت کرکے اپنے والوں کی پروش کرتے ہیں۔اسی کے ساتھ مغربی بنگال کے اتر دیناج پور ضلع کے چاکولیہ تھانہ کے تحت بھویئدھر،شرشی مدرسہ پاڑہ، بڑا شرشی، پھولباڑی کہٹا، پوآر، باکا ڑوموریہ وغیرہ مختلف گاوں کے مزدور مختلف ریاستوں میں کام کرنے گئے ہیں۔ ۔اپنے علاقے میں کام نہیں ملنے پر 15سے 35 سال عمر زیادہ تر نوجوان جھنڈ کے جھنڈ غیر ریاستوں میں کام کرنے جاتے ہیں ۔ان میں سے کچھ مزدور گھر لوٹتے ہیں کچھ مختلف حادثات میں مر جاتے ہیں ۔غریب بچوں کی ماں باپ، بی بی، بچا بیٹا بیٹی اور رشتہ دار آنسو بہانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتے ۔
الیکشن آتی تے ہیں، مختلف پارٹی کے سیاسی لیڈران علاقے کا دورہ کرتے ہیں، طرح طرح کاوعدے کرتے ہیں لیکن جب الیکشن ختم ہوجاتاہے تویہ لوگ سب وعدے بھول جاتے ہیں۔
ایسا ہی افسوسناک واقعہ سننے کو ملا۔ملی جانکاری کے مطابق چاکولیہ تھانہ کے تحت 19 مزدور گزشتہ اتوار کو مدھیہ پردیش کے شیو پور علاقے میں ایک پل پر کام کرنے کے لئے گاوں سے نکلے تھے۔گزشتہ پیر کی رات گیارہ بجے وہ سبھی 19 مزدور ایک ساتھ ایک پک اپ وین پر اسٹیشن سے کام کی جگہ شیو پوری جارہے تھے، گاڑی تیزی چل رہی تھی، اچانک سامنے ایک نیل گائے کو بچانے کے وقت ڈرائیور اپنا بیلنس کھو بیٹھا اورپک اپ وین کو گڈھے میں گرا دیا ،جس کے نتیجے میں تین مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور بعد میں ایک کی شیو پوری ضلع اسپتال میں موت ہو گئی ۔
مرنے والے چار مزدوروں میں بھویئدھر گاوں کے 21 سالہ محمد روح الامین، شرشی مدرسہ پاڑہ کے21 سالہ عبداللہ، شیرشی گاوں کے 22سالہ حکیمول، اور بکاروموریہ گاوں کے 31 سالہ محمد مسلم ہیں ۔اس کے علاوہ 15 مزدور بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ سب کو ضلع اسپتال شیو پوری میں داخل کیاگیاہے۔
بری طرح زخمی ہونے والے جو اسپتال میں داخل ہیں وہ ہے بڑا شیرشی گاوں کے محبور عالم، نشیندھرا گاوں کے اصغر علی، شیرشی کے نذر علی، سید الاسلام، پھولباڑی کہٹا کے سید العلام، جان عالم، پوآر گاوں کے مستقیم و غیرہ شامل ہیں۔ادھر مدھیہ کے شیو پور میں اس حادثے کے پیش آنے کے بعد مہلوکین کے اہل خانہ میں غم کاماحول ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں