تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 17 فروری، 2022

پچھلی حکومتیں جو نہیں کر سکیں، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کر دکھایا۔ فرہادحکیم

پچھلی حکومتیں جو نہیں کر سکیں، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کر دکھایا۔ فرہادحکیم
 پچھلی حکومتیں جو نہیں کر سکیں، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کر دکھایا۔ فرہادحکیم


 پچھلی حکومتیں جو نہیں کر سکیں، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کر دکھایا۔ فرہادحکیم

    کلیاگنج اور اولڈ مالدہ میونسپلٹی کے لئے ترنمول امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ انتخابی جلسے میں فرہادحکیم کاخطاب 

    نیوزٹوڈے ا ردو:پوری ریاست میں میونسپلٹی انتخابات آئندہ 27فروری کوہوناطے پایا ہے۔ادھر میونسپلٹی انتخابات کے لئے مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے تشہیری مہم جاری ہے۔سبھی سیاسی پارٹیاں اپنے ہیوی ویٹ لیڈران کو انتخابی مہم کے لئے میدان میںاتاررہی ہیں۔اسی کے ساتھ ترنمول کانگریس بھی میونسپلٹی انتخابات میں اپنے امیدوار وں کی حمایت میں بڑے بڑے لیڈران کو چناوی مہم کے لئے میدان میں اتاررہی ہے۔

     وزیر ٹرانسپورٹ وکلکتہ میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم ان دنوں اتردیناج پور اورمالدہ ضلع کی میونسپلٹیوں میںترنمول کانگریس کے امیدواروں میں حمایت میں انتخابی مہم میںمصروف ہیں۔ اتردیناج پور ضلع کے کلیاگنج میونسپلٹی کے لئے ترنمول کانگریس امیدواروں کی حمایت میںمنعقدہ جلسے میں انہوںنے شرکت کی اور ترنمول امیدواروں کے حق میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ساتھ ہی انہوں نے کلیاگنج سمیت اسلام پور اوردلکولہ میونسپلٹیوں کی سبھی سیٹوں پر ترنمول امیدواروں کی جیت کا دعویٰ کیا۔

    واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے وزیرفرہادحکیم کو اتردیناج پور ضلع میونسپلٹی چناﺅ کے لئے کوآرڈینٹر منتخب کیاگیاہے۔ اس دوران فرہاد حکیم کے علاوہ کابینہ وزیرغلام ربانی، مالدہ سے راجیہ سبھا کی ایم پی موسم نور،ضلع ترنمول کانگریس صدر کنہیالال اگروال،ایٹاہار کے ایم ایل اے مشرف حسین ،رائے گنج کے ایم ایل اے کرشناکلیانی اورہمیت آباد کے ایم ایل اے سمیت بڑی تعدادمیں ترنمول لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔

    

پچھلی حکومتیں جو نہیں کر سکیں، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کر دکھایا۔ فرہادحکیم

    اس دوران مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ کلیاگنج کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے خصوصی توجہ دی ہے اور جس کا نتیجہ ہے کہ آج کلیاگنج کی ترقی سب کے سامنے ہے۔ انہوںنے کہاکہ بہت لوگ یہاںآتے ہیں اور ترقی کے وعدے کرکے چلے جاتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ ممتابنرجی پہلے بھی آپ کے ساتھ تھیں ،اب بھی ہیں اورآئندہ بھی رہیںگی۔ کلیاگنج کے بعد وزیر فرہادحکیم اولڈ مالدہ میونسپلٹی کے منگل باڑی علاقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے لئے روانہ ہوگئے۔ 

    اس دن تقریباً آٹھ بجے اولڈ مالدہ میونسپلٹی کے نیشنل ہائی وے نمبر 34 سے متصل منگل باڑی علاقے میں میونسپلٹی انتخابات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جہاں کلکتہ کے میئر فرہاد حکیم کے ساتھ کابینہ وزیر غلام ربانی بھی موجود تھے۔ اس کے ساتھ علاقے کے مختلف امیدوار بشمول ترنمول ضلع صدر اور ایم ایل اے رحیم بخشی، ایم ایل اے نہار رنجن گھوش موجود تھے۔ 

    منگل باڑی علاقے میں ترنمول کے اس انتخابی جلسہ عام میں پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ خواتین بھی زیادہ سے زیادہ تعداد میں موجود تھیں۔ یہ منظر دیکھ کر فرہاد حکیم کی خوشی دوبالا ہو گئی۔فرہادحکیم نے لوگوںسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جن کے پاس لکشمی بھنڈار ہے، وہیں لکشمی ہے۔ جو کام پچھلی حکومتیں نہیں کر سکیں، وہ محترمہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کر دیا ہے۔ ہماری سپریمو ترقی کی علامت ہے۔ ہماری لیڈر وزیراعلیٰ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ اس لئے بنگال کے لوگ انہیں چاہتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ لوگوں نے سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کا الیکشن دیکھ لیا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں جن لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دے کر کامیاب کرایاتھا، اب وہی لوگ سب کچھ سمجھ چکے ہیں، ان سے ترقیاتی کام نہیں ہوں گے۔ ترقی کا چہرہ صرف ترنمول سپریمو ممتا بنرجی ہےں اور اسے عوام سمجھ چکے ہیں۔ اسی لئے سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مخالف کی کشتی ڈوب گئی۔ اسی طرح انتخابات میں ان کی کشتی ڈوب جائے گی۔ ریاست کی ماوں اور بہنوں کو لکشمی بھنڈار منصوبہ کا فائدہ مل رہا ہے۔ کنیا شری اور یووا شری اسکیموں کے فائدے مل رہے ہیں۔ سی ایم سبوز ساتھی اسکیم میں لے آئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اسکیموں کا فائدہ گھر گھر پہنچانے کی اسکیم کو لاگو کیا ہے۔ یہ سب کی سمجھ میں آتا ہے۔ اس لئے بنگال کے لوگ ممتا بنرجی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں سوچتے۔ آئندہ میونسپلٹی انتخابات میں بھی بنگال کے عوام مخالفین کو بھگا دیں گے۔اس دن ایک بیان دیتے ہوئے .

    انہوں نے کہا کہ اسمبلی الیکشن بدقسمتی تھی کہ کچھ لوگوں نے آشیرواد دیا اور کچھ لوگوں نے نہیں دیا،جس کی وجہ سے اولڈ مالدہ اسمبلی حلقہ ترنمول کے ہاتھ سے چلا گیا، اس میں کوئی مخالفت نہیں ہے۔ اس سے ترقی کی رفتار نہیں رکے گی۔ ایم ایل اے الیکشن میں ایک سفید داڑھی والے شخص نے باہر سے دیدی کے خلاف بہت زہر اگل دیا، لیکن بنگال کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ اگر کوئی ترقی کر سکتا ہے تو وہ ممتا بنرجی ہیں۔ کچھ باہری لیڈروں نے کہا تھا کہ اس بار دہلی بنگال میں مداخلت کرے گی۔ اس دوران کچھ لوگ آپس میں الجھ پڑے اور انہیں ووٹ دیا، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نشیت پرمانک نے کوچ بہار سے لوک سبھا انتخابات میں چند ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ایم پی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور امیدوار بن گئے، لیکن بنگال کے لوگوں نے تاریخ رقم کی اور یہاں ترنمول کے امیدوار نے انہیں ڈیڑھ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ اس سے سمجھ میں آتا ہے کہ یہاں کے لوگ صرف دیدی کو ہی چاہتے ہیں اور جو بنگال کی تقسیم چاہتے ہیں انہیںنکاردیاگیا ہے اوریہی صورتحال مغربی بنگال سبھی میونسپلٹی انتخابات میں دکھنے والا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad