تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 29 مارچ، 2022

بھیانک آگزنی میں گوشالا میں رکھی 7 بکریاں جل گئیں

بھیانک آگزنی میں گوشالا میں رکھی 7 بکریاں جل گئیں
 بھیانک آگزنی میں گوشالا میں رکھی 7 بکریاں جل گئیں


 بھیانک آگزنی میں گوشالا میں رکھی 7 بکریاں جل گئیں

    نیوزٹوڈے اردو:مالدہ میں بھیانک آگزنی میں مویشی کے گھرمیں رکھی 7 بکریاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ یہ واقعہ مالدہ ضلع کے ہریش چندر پورایک نمبر بلاک کے رشید آباد گرام پنچایت کے بھکتی پور گاوں میں گزشتہ رات تقریباً 9 بجے پیش آیا۔ اس واقعے میں آفتاب حسین زخمی ہو گئے ہیں۔

    آفتاب حسین نے بتایا کہ اس نے گزشتہ رات مویشی گھر میں مچھروں کو بھگانے کے لئے کنڈلی جلائی تھی۔ اس کے بعد گائے کے گودام میں آگ لگ گئی اور وہ آگ پھیل گئی جس کی وجہ سے پورا میویشی گھرجل گیا۔ مقامی لوگ آگ بجھانے کے لئے پہنچ گئے لیکن آگ پر قابو نہ پا سکے۔ اس کے بعد فائر ڈپارٹمنٹ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ تلسی ہٹا فائر آفس سے ایک انجن آیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد دیکھا گیا کہ مویشی گھر اور اس میں رکھی 7 بکریاں جل کر راکھ ہوگئیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad