تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 29 مارچ، 2022

شریف گنج کٹیہار میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد

شریف گنج کٹیہار میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد
شریف گنج کٹیہار میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد


شریف گنج کٹیہار میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد

    متنازع فلم The Kashmir files پر حکومت ایکشن لے ریکشن بہت ہو رہے ہیں؛ مغربی اقدار کے فریب میں مشرقی اقدار مذہبی ملکی تہذیب حیا حجاب پر ہورہی زیادتی کو روکنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے مفتی محب القادری پٹنہ
    28مارچ 2022 ایک بزرگ کے عرس پرنور کے موقع سے نوجوانان ملت کمیٹی کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا، شیخ طریقت حضرت مولانا محمد جاوید اقبال عرشی سجادہ نشین خانقاہ فریدیہ راٹن شریف کی صدارت اور حضرت مولانا محمد ریاض القادری صاحب کی قیادت میں عشاء تا فجر یہ پروگرام چلتا رہا،
    مولانا عبدالواجد نوری صاحب مولانا فخر الدین مولانا نثار احمد صاحب کے خطابات ہوئے اور شاعر اسلام خورشید طلحہ رانچی شاعر اسلام مولانا الحاج اجمل عزیزی فروخ آبادی نے یکے بعد دیگرے نعت و منقبت کی زمزمہ خوانی کی، مولانا صدام حسین صاحب گنج کی نظامت ہوئی،
شریف گنج کٹیہار میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد
شریف گنج کٹیہار میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد

    
    صدر جلسہ شیخ طریقت مولانا جاوید اقبال صاحب نے اصلاح معاشرہ اور فکر آخرت کے حوالے سے مختصر بیان فرمایا،مقرر خصوصی خطیب ملت محب العلماء حضرت مولانا مفتی محمد صابر رضا محب القادری نعیمی القلم فاونڈیشن پٹنہ بہار نے حضور ﷺ کی سیرت طیبہ اور حالات حاضرہ کے تناظر میں گفتگو فرمائی، 
    مفتی صاحب نے کہا حضور ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل کیے بغیر ہم کامیاب نہیں ہوسکتے، موجودہ اسلام مخالف حالات میں نبی کریم ﷺ کی سیرت پر عمل کا تقاضا مزید بڑھ جاتا ہے، اعلان نبوت سے پہلے ہی زمانے نے آپ ﷺ کی پاکیزہ سیرت دیکھ کر آپ کو صادق الوعد والامین تسلیم کرلیاتھابخاری شریف میں موجود ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کی روایت کے مطابق آپ ﷺ صلہ رحمی کرنے والے، لوگوں کا بوجھ اٹھانے والے، غریبوں کے کفیل، مہمان نواز، اور حق کے راستے میں معاونت کرنے والے تھے،سیرت طیبہ کو من گھڑت الزامات کے ذریعے داغدار بناکر پیش کرنے کی مذموم سعی کرنے والے فراعنہ زمانہ ملعون سلمان رشدی ملعونہ تسلیمہ نسرین ملعون وسیم جیتندر تیاگی جیسے خبثاء سے ہوشیار رہنے کی ترغیب دلائی، نوجوانوں کو دین مذہب اور تعلیم سے قریب آنے کی ہدایت فرمائی،
    انہوں نے حجاب کی شرعی حیثیت سمجھاتے ہوئے عدالت کے فیصلہ کو افسوسناک اور پرسنل لا پر مداخلت قرار دیا، مزید کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں پہونچتا کہ وہ کسی دھرم سے متعلق یہ فیصلہ سنائے کہ اس میں کیا ضروری ہے اور کیا ضروری نہیں ہے، یہ حق قرآن وحدیث اور اس کی روشنی میں علمائے حق کو حاصل ہے، یہ بھی فرمایا کہ Thr kashmir Fail ایک منصوبہ بند سازش ہے، اور غیر مسلم بھائیوں کے جذبات کو برانگیختہ کرکے بدامنی قتل وغارت گری اور نفرت کو فروغ دینا ہے، مسلمان اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے تعلق باللّٰہ عزوجل اتباع وعشق رسول ﷺ کا جذبہ پیدا کریں اپنی نسل کو کفروارتداد سے بچائیں، اور مسلم غیر مسلم سب کے ساتھ امن ومحبت بھائی چارہ کو فروغ دیں، احکام خداوندی کو بجا لائیں اسی میں دنیا و آخرت کی سرخروی ہے،
    آخری خطاب بزرگ خطیب ماہر وید وپران حضرت مولانا قربان چترویدی صاحب کا ہوا، انہوں نے قرآن،حدیث وید پران کے حوالے سے رحمت عالم ﷺ کی سیرت طیبہ پر گفتگو فرمائی، اور لوگوں کو صلاح وفلاح کی جانب رہنمائی فرمائی،اخیرمیں صلاۃ وسلام دعا پر کانفرنس کا اختتام ہوا،کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین شریک رہیں علمائے کرام میں مولانا صلاح الدین قادری سورجاپور مولانا انوار اشرف مولانا اقبال مولانا اسلام القادری مولانا شہاب الدین مولانا عبدالوکیل، مولانا ابوالقاسم حافظ تسلیم الدین مولانا ابوالحسن ربانی وغیرہ نے زینت بخشی کا کام کیا،اراکین کانفرنس نیو نوجوان کمیٹی حضرت کانسا پیر رحمت ﷲ علیہ شریف گنج منیہاری روڈ کٹیہار کی کاوشیں قابل ستائش رہیں،


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad