![]() |
| مارننگ واک کے دوران وزیراعلیٰ دارجلنگ میں بچوں اور معمرافراد کے ساتھ سے کی ملاقات |
مارننگ واک کے دوران وزیراعلیٰ دارجلنگ میں بچوں اور معمرافراد کے ساتھ سے کی ملاقات
نیوزٹوڈے اردو:وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی دارجلنگ کے پانچ روزہ دورے پر شمالی بنگال پہنچی ہوئی ہیں۔گزشتہ کل سلی گوڑی کے گوسائی پور میں سرکاری تقریب کے اختتام کے بعد وزیر اعلیٰ پہاڑی شہر دارجلنگ کے لئے روانہ ہوگئی تھیں۔
دارجلنگ کے اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ آئندہ کل منگل کودارجلنگ میل میں ایک سرکاری میٹنگ میں شرکت کرنے والی ہیں۔ملی جانکاری کے مطابق وزیر اعلیٰ نے آج صبح رچمنڈ ہل سے دارجلنگ زو روڈ تک مارننگ واک کی۔اس دوران وزیراعلیٰ ممتابنرجی عام لوگوں ،راہیگروں اور معمر خواتین کے ساتھ بات چیت کی ساتھ ہی بچوں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی بچوں کے ساتھ پیارکرتی ہوئیں دیکھی گئی۔ دوسری طرف دارجلنگ کے میل میں جلسہ گاہ پر آخری لمحات میں تیاریاں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران پورے دارجلنگ میں سیکورٹی کے لئے پولس کو تعینات کیا گیا ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں