تازہ ترین

Post Top Ad

جمعہ، 11 مارچ، 2022

دارالعلوم حسینیہ اسلام پورمیں اجلاس دستاربندی16مارچ کو

دارالعلوم حسینیہ اسلام پورمیں اجلاس دستاربندی16مارچ کو
 دارالعلوم حسینیہ اسلام پورمیں اجلاس دستاربندی16مارچ کو


 دارالعلوم حسینیہ اسلام پورمیں اجلاس دستاربندی16مارچ کو

    نیوزٹوڈے اردو:شہر اسلام پور میں واقع دینی واقامتی ادارہ دارالعلوم حسینیہ اسلام پورمیں آئندہ 16مارچ بروز بدھ کو آٹھواں ایک روزہ عظیم الشان اجلاس دستاربندی زیر صدارت نمونہ اسلاف الحاج مولانا انوارعالم صاحب ناظم عمومی دارالعلوم بہادرگنج بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں مہمان خصوصی قائدجمعیت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہ العالیہ صدر جمعیت علمائے ہند تشریف لا رہے ہیں اور اسی کے ساتھ ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے عظیم استاذحدیث حضرت مولانا و مفتی مزمل حسین صاحب مظفرنگری دامت برکاتہم العالیہ بھی تشریف لا رہے ہیں اور ان کے علاوہ بہت سارے اکابرین علمائے دین دانشورانِ قوم و ملت اور شعرائے اسلام بھی تشریف فرما ہوں گے ۔

    دارالعلوم حسینیہ اسلام پورکے مہتمم مفتی محمد عیسیٰ صاحب قاسمی نے بتایاکہ لوک ڈاون کے ایک لمبے عرصے میں مدرسہ بند ہونے کے بعد بھی دارالعلوم کے اساتذہ کرام نے مدرسہ ہذا سے منسلک مختلف مکاتب اور پھر حالات سازگار ہونے کے بعد مدرسہ میں حفظ کی تعلیم پابندی سے چلنے کی وجہ سے حفاظ کرام کی ایک لمبی فہرست جن کی تعداد 43ہوگئی تھی چنانچہ اساتذہ کرام اور ذمہ داران مدسہ نے مشورہ کرکے حضرت سرپرست مدرسہ ہذا کو خط کے ذریعہ اطلاع کیا الحمد اللہ حضرت نے دعوت نامہ قبول فرماکر جلسہ دستاربندی کی اجازت مرحمت فرمائیں۔

    آئندہ 16مارچ بروز بدھ کو آٹھواں ایک روزہ عظیم الشان اجلاس دستاربندی منعقد ہوگا۔انہوںنے تمام حضرات سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں دارالعلوم حسینیہ اسلام پور کے اس عظیم اجلاس دستار بندی جس میں 43 حفاظ کرام کی دستار بندی ہونی ہے آپ تشریف لاکر ہم خدام درالعلوم حسینیہ کی حوصلہ افزائی کریں اور اکابر علمائے کرام کے روحانی بیانات سماعت فرمائیں اور اپنے اندر دینی اور روحانی انقلاب پیدا کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad