| مدرسہ قاسم العلوم منجھوک میں ایک روزہ جلسہ تکمیل بخاری شریف و دستاربندی کامیاب کے ساتھ اختتام پذیر |
مدرسہ قاسم العلوم منجھوک میں ایک روزہ جلسہ تکمیل بخاری شریف و دستاربندی کامیاب کے ساتھ اختتام پذیر
49 حفاظ کرام دستارحفظ اور 26 علمائے کرام دستارفضیلت سے سرفراز
نیوزٹوڈے اردو: اسلام پور محکمہ کے تحت گوالپوکھر کے مشہور دینی تعلیمی ادارہ مدرسہ قاسم العلوم منجھوک میں یک روزہ عظیم الشان جلسہ تکمیل بخاری شریف و دستاربندی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مقرر خصوصی حضرت علامہ مفتی قمرالدین صاحب برکاتہم العالیہ دامت شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ دارلعلوم دیوبند نے شرکت کی جبکہ اس پروگرام کی صدارت حضرت مفتی صبیح اختر نے فرمائی۔پروگرام کا آغاز باضابطہ طور سے قاری اسامہ نے قرآن پاک کی تلاوت سے کی اور تلاوت قرآن کے بعد حفاظ محمد رمضان نے بہترین انداز میں نعت رسولﷺ پیش کی-
وہیں اس پروگرام سے کئی معزز علمائے کرام و مفتیان کرام نے خطاب کیا جن میں مفتی شہاب الدین ، مولانا محمد اخلاق قاسمی مہتمم مدرسہ قاسم العلوم منجھوک، مفتی عبدالحمید قاسمی شیخ الحدیث مدرسہ قاسم العلوم منجھوک کے علاوہ دیگر علمائے کرام کا نام شامل ہے۔ اس دستاربندی کے پروگرام میں مدرسہ قاسم العلوم منجھوک کے 49 حفظ کے طلبہ اور 26 عالم کے طلبہ کے سرورں پر حضرت علامہ مفتی قمرالدین شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ دارلعلوم دیوبند کے ہاتھوںسے دستار حفاظ و دستار فضیلت کی پگڑیاں باندھی گئیں جو مدرسہ قاسم العلوم منجھوک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس قسم کا منظر دیکھنے کو ملا۔
وہیں اس پروگرام میں قرب وجوار کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مفتی قمرالدین شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ دارلعلوم دیوبند نے دستار فضیلت کے طلبہ کو ختم بخاری کا درس دیا جس کے بعد بخاری شریف کی تعلیم مکمل ہوئی۔ مفتی قمرالدین شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ دارلعلوم دیوبند نے اپنے خطاب میں طلبہ اور عوام الناس کو بخاری شریف کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرایا اور امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے تقوی اور پرہیز گاری کا ذکر کیا۔ وہیں مفتی صبیح اختر نے مدرسہ قاسم العلوم منجھوک کے طلبہ کی ان کامیابی کیلئے ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہاں کے اساتذہ کی سچی محنت و مشقت کا نتیجہ ہے کہ آج مدرسہ قاسم العلوم منجھوک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں حفاظ کرام اور علمائے کرام نے فراغت حاصل کی۔
اس موقع پر جن عالم کے طلبہ نے دستار فضیلت حاصل کی ان میں مولانا محمد طیم الدین، مولانا محمد صادق علی، مولانا اختر علی، مولانا رقیب السلام، مولانا سیف السلام، مولانا حسین علی، مولانا بلال حسین، مولانا فجر علی، مولانا مالک علی، مولانا معین الحق، مولانا امیر السلام، مولانا عبداللہ، مولانا اشرف السلام، مولانا نبیض الرحمن، مولانا ابوطاہر، مولانا شریف السلام، معین السلام، مولانا عبدالجبار، مولانا ابرعلی، مولانا خیر السلام، مولانا سیف العالم، مولانا ضیائ الرحمٰن، مولانامرغوب الرحمٰن، مولانا محمد فرقان، مولانا امین السلام، مولانا سیف السلام، شامل ہے
جبکہ حفاظ کرام میں حافظ محمد مسرور، حافظ محمد ارمان علی، حافظ محمد فرحان، حافظ محمد فرقان، حافظ محمد بابر، حافظ محمد سرفراز، حافظ محمد فہیم، حافظ محمد قربان، حافظ محمد صدام، حافظ محمد عاطف، حافظ عبدالحمید، حافظ محمد اختر، حافظ محمد رمضان، حافظ محمد ممنون، حافظ محمد ارباز عالم، حافظ محمد انصارالحق، حافظ نوریز عالم، حافظ کونین، حافظ انصار احمد، حافظ اخلاق عالم، حافظ سید عالم، حافظ شعیب عالم، حافظ انتظار الحق، حافظ نسیم اختر، حافظ ریحان عالم، حافظ امتیاز عالم، حافظ افتخار عالم، حافظ شاکر عالم، حافظ شہزاد، حافظ منظر حسین، حافظ ارمان عالم، حافظ سجاد، حافظ تنویر عالم، حافظ شہادت حسین، حافظ حنظلہ، حافظ محمد رحمت اللہ، حافظ افتخار، حافظ شعیب، حافظ محمد اظہار، حافظ محمد ناظم اختر، حافظ محمد سالم، حافظ ملا عمر، حافظ انصار عالم، حافظ عارض، حافظ سجاد حسین


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں