تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 23 مارچ، 2022

کنہیالال اگروال پانچویں بار اسلام پور میونسپلٹی کے چیئرمین منتخب

کنہیالال اگروال پانچویں بار اسلام پور میونسپلٹی کے چیئرمین منتخب
 کنہیالال اگروال پانچویں بار اسلام پور میونسپلٹی کے چیئرمین منتخب


 کنہیالال اگروال پانچویں بار اسلام پور میونسپلٹی کے چیئرمین منتخب

    نیوزٹوڈے اردو: ترنمول کانگریس کے ضلع صدر کنہیا لال اگروال پانچویں بار اسلام پور میونسپلٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب آج اسلام پور میونسپلٹی کے احاطے میں منعقد ہوئی۔ان کے چیئرمین بننے پر اسلام پور کے ترنمول کانگریس کے کارکنان اورلیڈران سے لے کر عام لوگوں تک جوش و خروش دیکھنے کے لائق تھا۔

    

کنہیالال اگروال پانچویں بار اسلام پور میونسپلٹی کے چیئرمین منتخب
 کنہیالال اگروال پانچویں بار اسلام پور میونسپلٹی کے چیئرمین منتخب

     اسلام پور محکمہ کے ایس ڈی او سپتارشی ناگ نے اسلام پور میونسپلٹی کے سبھی وارڈوں کے کاﺅنسلروں کو عہدے کا حلف دلایا۔ تاہم آج نائب چیئرمین کا انتخاب نہیںہوسکا۔حلف لینے کے بعد کنہیا لال اگروال کو کاﺅنسلروں کی حمایت سے اسلام پور میونسپلٹی کا چیئرمین بنایا گیا اور انہوں نے بطور چیئرمین حلف اٹھایا۔ چیئرمین بننے کے بعد انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام پورمیونسپلٹی کے باقی ماندہ ترقیاتی کام مکمل کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پینے کے پانی کے مسئلہ اور نکاسی آب کے مسئلہ سمیت مختلف کام کریں گے۔

     اسلام پور کے ایس ڈی او سپتارشی ناگ نے کہا کہ کنہیا لال اگروال کو اتفاق رائے سے اسلام پور میونسپلٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ انہوں نے پہلے کاﺅنسلر اور بعد میں چیئرمین کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ادھر آج حلف لینے کے بعد اسلام پور میں جشن کاماحول چھاگیا۔لوگوں نے ریلی نکال کر اور آپس میں سبز عبیر لگاکر خوشی کااظہار کیا۔ نو منتخب چیئرمین کنہیا لال اگروال نے ذمہ داری کے ساتھ پرانی تال میل میں میونسپلٹی کے کام کا آغاز کیا۔آج تقریب حلف بردار ی میں ضلع ،بلک اور پنچایت کے سطح کے لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔تقریب حلف برداری کے بعد ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ریلی اسلام پور میونسپلٹی سے نکل کر شہر کے مختلف علاقوں کاچکرلگائی۔

     اس ریلی میں ترنمول کانگریس کے کارکنان ، لیڈران اور نو منتخب ترنمول کانگریس کے کاﺅنسلروں کے ساتھ چیئرمین کنہیا لال اگروال نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں عام لوگ بینڈ باجا اور ڈھول اور ڈھول بجاتے بھی نظر آئے۔ لوگوں نے خوب رنگین گلال پھونکا۔حلف برداری کی تقریب سے قبل ہی کنہیا لال ایک ریلی کے ذریعہ میونسپلٹی پہنچ گئے ۔ کنہیا لال اگروال نے چیئرمین بننے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں وائس چیئرمین کا اعلان کریں گے۔ اسلام پور میونسپلٹی میں مزید ترقیاتی کام کریں گے۔اس کے علاوہ اسلام پور میں انڈور اسٹیڈیم سمیت کئی اور ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد مختلف سماجی اور ثقافتی تنظیموں کے لیڈران اور سماجی کارکنان نے کنہیا لال اگروال کو گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad