تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 23 مارچ، 2022

دارالعلوم حسینیہ اسلام پور میں انعامی واختتامی پروگرام کا انعقاد

 دارالعلوم حسینیہ اسلام پور میں انعامی واختتامی پروگرام کا انعقاد


 دارالعلوم حسینیہ اسلام پور میں انعامی واختتامی پروگرام کا انعقاد

    نیوزٹوڈے اردو:دارالعلوم حسینیہ اسلام پور میں انجمن بزم ادریس کا انعامی واختتامی پروگرام مسجد رحمانی میں بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوا جس میں معززین شہر کے علاوہ اساتذہ وذمہ داران نے شرکت کی اور طلبہ کے پروگرام کو بغور سنا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔مخصوص طلبہ کرام نے اس موقع پر تلاوت نعت تقریر پیش کی ور اس موقع پر ان طلبہ کو جنہوں نے سابقہ مسابقہ میں اچھے نمبرات لائے تھے اور جن طلبہ نے ششماہی اور سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کی تھی انعامات سے نوازاگیا۔ منجانب مدرسہ اور انجمن انہیں مفید اور بیش قیمت کتابیں عنایت کی گئیں تاکہ طلبہ ان سے علمی استفادہ کرسکیں۔ساتھ ہی حفاظ کو اسناد حوالہ کی گئی مختلف شرکائے اجلاس نے اس میں اپنا اظہار خیال کیا۔

    اخیر میں مفتی عیسیٰ مہتمم دارالعلوم حسینیہ کی دعا پر پروگرام ختم ہوا اس پروگرام میں قاری مظفر ادریس ،قاضی فروخ ادریس ، مفتی سید ،مولانا ہاشم ، پیر محمد، ڈبلو پردھان ،مولانا سرفراز، مولانا عاشق الہی، مولانا احمد حسین قاسمی، قاری عبد السلام وغیرہ بھی شریک تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad