تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 16 مارچ، 2022

ملت کا درد ہوگا تو حالات کیسے بھی ہوں پتھر توڑ کر پانی نکالیں گے۔ محمود مدنی

ملت کا درد ہوگا تو حالات کیسے بھی ہوں پتھر توڑ کر پانی نکالیں گے۔ محمود مدنی
 ملت کا درد ہوگا تو حالات کیسے بھی ہوں پتھر توڑ کر پانی نکالیں گے۔ محمود مدنی 


 ملت کا درد ہوگا تو حالات کیسے بھی ہوں پتھر توڑ کر پانی نکالیں گے۔ محمود مدنی 

جمعیة علمائے کشن گنج کے دوروزہ تربیتی پروگرام سے علما کا خطاب

    نیوزٹوڈے اردو: جمعیة علمائے کشن گنج کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی پروگرام نہایت آب و تاب کے ساتھ جامعہ جعفریہ مدنی نگر سرائے کوڑی میں منعقد ہوا، جس میں جمعیة علمائے بہار کی بیشتر یونٹوں سے ضلعی اراکین نے شرکت کی، جمعیة علمائے ہند دہلی سے مرکزی ذمہ داران بھی تشریف لائے جن میں مولانا سید محمود اسعد مدنی صدر جمعیة علمائے ہند، مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیة علمائے ہند، ماجد علوی انچارج اوپن اسکول جمعیة علمائے ہند،مولانا احتشام الحق سکریٹری ملت فنڈ، مولانا معظم عارفی جنرل سکریٹری شعبہ اصلاح معاشرہ جمعیة علمائے ہند ، مفتی محمد جاوید اقبال قاسمی صدر جمعیة علمائے بہار، مولانا محمد ناظم ناظم عمومی جمعیة علمائے بہار، مفتی محمد اطہر القاسمی نائب صدر جمعیة علمائے بہار ، مولانا امان اللہ جنرل سکریٹری جمعیة علمائے سپول، مولانا آصف جمیل جنرل سکریٹری جمعیة علمائے ویشالی، مولانا معظم بیگوسرائے، وغیرہ نے شرکت کی۔

     پروگرام کا افتتاح قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا اور نعت شریف کے بعد اس پروگرام کی نظامت کررہے مفتی محمد مناظر نعمانی قاسمی ترجمان وسکریٹری جمعیة علمائے کشن گنج نے اس تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیة علمائ ہند کے کئی اہم شعبے ہیں جو الحمدللہ بہار میں فعال ہیں ان کا تعارف اور طریقہ کار سے روشناس کرانا مقصود ہے بالخصوص مدارس کے طلبہ میں جمعیةاوپن اسکول کے نظام کو مضبوطی کے ساتھ نافذ کرنا ہے، اس کے بعد جمعیة علمائے کشن گنج کی تمام یونٹوں کی کار کردگی اور دیگر شعبہ جات دینی تعلیمی بورڈ، شعبہ اصلاح معاشرہ، تحفظ ختم نبوت، لیگل سیل، ریلیف کمیٹی وغیرہ کی رپورٹ متعلقہ شعبہ جات کے ذمہ داران نے پیش کی۔

    


    اس تربیتی پروگرام میں جمعیة علمائے ہند سے ملت فنڈ سے انچارج مولانا احتشام الحق نے ملت فنڈ کی بنیادی باتوں سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنظیم کو چلانے کے لئے فنڈ ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے، اکابرین جمعیة علما نے ملت فنڈ کا نظام قائم کیا اور ابتدائی طور پر ابھی اس شعبہ کو ملک کے 16 اضلاع میں شروع کیا جارہا ہے، جس میں بہار سے کشن گنج اور ارریہ بھی شامل ہے، اس کے بعد جناب ماجد علوی انچارج جمعیة اوپن اسکول جمعیة علمائے ہند نے پرزنٹیشن پیش کیا جس میں آپ نے اوپن اسکول کے نظام ونصاب کو تفصیل سے سمجھاتے ہوئے کہاکہ جمعیة اوپن اسکول کا بنیادی مقصد مدارس کے طلبہ کی شبیہ کو قومی سطح پر بہتر بنانا ہے، تاکہ وہ مدارس کے نظام سے مربوط رہ کر عصری علوم کا حامل ہوجائے۔

    مولانا محمد خالد انورجنرل سکریٹری جمعیة علمائے کشن گنج نے بہار بھر تشریف لائے ہوئے مہمانان کرام کا استقبال کرتے ہوئے ان کے سامنے ملت فنڈ، اوپن اسکول، دینی تعلیمی بورڈ جیسے اہم شعبوں کا تعارف پیش کیا اور مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علمائے ہند نے جمعیة علمائے ہند اور خدمت خلق سے متعلق بنیادی ضروری معلومات سے سامعین کو آگاہ کرایا۔ 

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پروردگار نے ہمیں اپنے فضل سے اشرف المخلوقات میں پیدا فرمایا، اوراس سرزمین میں پیدا فرمایا جس کو ہمارے لئے ہمارے خالق نے بہتر سمجھا، اس ملک کو جو مرکزیت حاصل ہے وہ کسی اور ملک کو حاصل نہیں،اللہ نے ہمیں جمعیة علمائے ہند سے وابستہ رہنے کی توفیق بخشی یہ ہمارے لئے سعادت کی بات ہے، 

    پھر آج کے اس تربیتی پروگرام کے مہمان خصوصی قائد جمعیة مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیة علمائے ہند کا پر مغز خطاب ہوا آپ نے پروگرام میں شریک خدام جمعیة علمائے بہار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیة علمائے نے ہمیشہ ملت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا ہے، آزادی کے بعد جب بد قسمتی سے ملک تقسیم ہوا تو جمعیة علمائے کے اکابرین نے تقسیم کی مخالفت کی، وہ صرف اس وجہ سے کہ ملک کے بسنے والے تمام مسلمان ہجرت کرجانے کی پوزیشن میں نہیں تھے اس کی وجہ جغرافیائی اعتبار نا معقول تقسیم کا فیصلہ تھا الحمدللہ اکابرین جمعیة کے اس فیصلہ سے کرڑوں مسلمانوں کا ایمان محفوظ رہا اور وہ ارتداد سے بچ گئے،

     انہوں نے کہا کہ آج اس ملک میں جن حالات میں ہم جی رہے ہیں وہ ممالک جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں وہاں کا مذہبی طبقہ ہم سے کم تنگی میں نہیں جی رہے ہیں، اس لئے حالات سے گھبرانا نہیں ہے اگر ہمارے دلوں میں ملت کا درد ہوگا تو پتھر توڑ کر بھی پانی نکال لیں گے، آپ نے بہار کے کئی اضلاع سے تشریف لائے ہوئے اراکین جمعیة علمائے بہار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ منظم انداز میں جمعیة کے کاموں کو پوری تندہی کے ساتھ کریں، خطاب کے اخیر میں آپ کی شال پوشی کی گئی اور ساتھ ہی جمعیة علمائے ہند دہلی سے آئے ہوئے مہمانان کرام کی خدمت میں حضرت صدر محترم کے ہاتھوں اعزازی مومنٹو پیش کیا گیا اور حضرت صدر محترم کی رقت آمیز دعا پر مجلس اختتام کو پہنچی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad