تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 16 مارچ، 2022

مدرسہ نورالعلوم دکھن دواری میں رضائے مصطفیٰ کانفرنس و جشن دستار بندی کاانعقاد

مدرسہ نورالعلوم دکھن دواری میں رضائے مصطفیٰ کانفرنس و جشن دستار بندی کاانعقاد
 مدرسہ نورالعلوم دکھن دواری میں رضائے مصطفیٰ کانفرنس و جشن دستار بندی کاانعقاد


 مدرسہ نورالعلوم دکھن دواری میں رضائے مصطفیٰ کانفرنس و جشن دستار بندی کاانعقاد

    نیوزٹوڈے اردو:اسلام پور محکمہ کے تحت گوالپوکھر کے مشہور و تاریخی دینی تعلیمی درسگاہ مدرسہ نورالعلوم دکھن دواری میں یک روزہ رضائے مصطفیٰ کانفرنس گزشتہ شب کامیابی کے ساتھ اختتام کوپہنچا۔ اس عظیم الشان کانفرنس کی سرپرستی پیرطریقت رہبر شریعت حضرت علامہ و مولانا شاہ سید رکن الدین اشرف اشرف الجیلانی عرف دانش میاں صاحب کچھوچھہ مقدسہ نے کی۔جبکہ کئی علاقائی و بیرونی معزز علما کرام نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ 

    کانفرنس کا آغاز حافظ محمد ساحل رضا کے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔وہیں کانفرنس کی صدارت مولانا توحید رضا خطیب امام جامع مسجد پانجی پاڑہ بازار نے کی اور نظامت کے فرائض قاری محمد مشتاق احمد برکاتی نے انجام دیا۔ بطور مقرر خصوصی حضرت سید شاہ رکن الدین اشرف اشرف الجیلانی عرف دانش میاں صاحب کے علاوہ مفتی فارق عالم بلرام پوری، مفتی محمد عارف انور نعیمی و دیگر علمائے کرام و مفتیان کرام نے شرکت کی۔ 

    اس موقع پر مدرسہ نورالعلوم دکھن دواری کے ناظم اعلیٰ و صدر مدرس مولانا محفوظ عالم مصباحی ، مولانا محمد اکبر علی نعیمی، قاری محمد صابر رضا و دیگر موجود تھے۔جبکہ کانفرنس میں دکھن دواری کے قرب جوار کے امت مسلمہ نے کافی تعداد میں شرکت کی اور ان تمام علامہ کرام کی موجودگی میں مدرسہ نورالعلوم دکھن دواری کے پانچ حفاظ کرام کے سرورں پر دستار حفظ کی پگڑی باندھ گئی جہاں ایک خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا۔

    وہیں اس موقع پر علمائے کرام نے دینی اور اصلاحی تقریر پیش کی ، علمائے کرام نے اپنی تقاریر کے ذریعہ قرآن پاک کے تلاوت کی اہمیت و افادیت سے سامعین کو آگاہ کرایا اور مسلمانوں کو قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی ہدایت دی، علمائے کرام نے اصلاحی بیانات کے ذریعے موجودہ دور میں مسلم سماج میں غیر شرعی رسم و رواج سے پرہیز کرنے اور شادی بیاہ و دیگر سماجی تقریبات میں فضول خرچی سے پرہیز کرنے کی ہدایت ددی۔ 

    مدرسہ نورالعلوم دکھن دواری کے ناظم اعلیٰ و صدر مدرس مولانا محفوظ عالم مصباحی نے بتایا کہ جن پانچ حفاظ کرام کو دستار دی گئی ان میں حافظ محمد ساحل احمد،حافظ محمد منور حسین،حافظ محمد جمشید عالم، حافظ محمد اجمل رضا،حافظ عاصف قمر کا نام شامل ہے۔ وہیں آخر میں صلاة سلام و دعاوں کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ جبکہ اس کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں مدرسہ نورالعلوم دکھن دواری کے اراکین کا اہم کردار رہا۔





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad