![]() |
| چائے بگان سے چیتے کی لاش برآمد،علاقے میں کہرام |
چائے بگان سے چیتے کی لاش برآمد،علاقے میں کہرام
نیوزٹوڈے اردو:چائے بگان سے تیندوے کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ صبح جلپائی گوڑی ضلع کے بانرہاٹ تھانہ کے تحت توتاپاڑہ سے جوالاپاڑہ جاتے ہوئے ایک چیتے کی لاش ملی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے اہلکار اور پولس موقع پر پہنچ گئی اورچیتے کی لاش کو باہر نکالا۔
محکمہ جنگلات کے مطابق برآمد بالغ نر چیتے کے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں۔ اس سڑک کے آس پاس توتاپاڑہ اور مغل کٹا چائے بگان ہے۔ چائے بگان سے چیتے کی لاش برآمدہونے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے لاٹاگوڑی نیچر آبزرویٹری بھیج دیا گیا۔ بیناگوڑی وائلڈ لائف برانچ کے رینجر شوبھاشیش رائے نے کہا کہ چیتے کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں