![]() |
| نیل گائے کابچہ برآمد ہونے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی |
نیل گائے کابچہ برآمد ہونے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی
نیوزٹوڈے اردو:مالدہ ضلع کے چانچل محکمہ کے تحت جلال پور پنچایت کے حضرت پور علاقے سے دوپہر ایک نیل گائے کے بچے کی برآمدگی کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ پولس گاوں سے نیل گائے کے بچے کو برآمد کر کے چانچل تھانہ لے آئی۔ بعد میں اسے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا۔
ملی جانکاری کے مطابق حضرت پور گاوں کے رہائشیوں نے دوپہر میں مہانندہ ندی کے کنارے نیل گائے کے بچے کو دیکھا۔ گاوں والوں نے نیل گائے کو بچایا اور چانچل تھانہ کی پولس کو اطلاع دی۔چانچل تھانہ کی پولس گاوں گئی اور نیل گائے کو تھانہ لے آئی اور اسے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔ پولس اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کا ابتدائی اندازہ یہ ہے کہ بچہ ندی میں تیر کر گاو¿ں آیا تھا۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں