![]() |
| رضا درس نظامی کوچنگ سینٹر اسلام پور سیشن 2022 کا افتتاح |
رضا درس نظامی کوچنگ سینٹر اسلام پور سیشن 2022 کا افتتاح
نیوزٹودے اردو:گزشتہ ایک دہائی سے مسلسل چلنے والا رضا درس نظامی کوچنگ سینٹر کا اس بار اسلام پورتھانہ کے ڈمٹھی علاقے میں واقع مدرسہ گلشن مدینہ ڈمٹھی میں کیاگیا ہے۔اس درس نظامی کوچنگ سینٹر میں تعلیم وتعلم کاآغازعلامہ توصیف رضا خاں بریلی نے کرایا۔
اس موقع پر مذکورہ سینٹر کے بانی وصدر مفتی اسلم آزا مصباحی ، مفتی عمران رشیدی مصباحی،مولانا کفیل ،مولانا نورجمال،مفتی ابوسعید مصباحی،مولانا رضوان الحق منظری،مولاناقاضی مصباحی،مولانا آزاد صمدی ،مولانا اختر،ماسٹر شمائل،ماسٹر تسیرالدین کے ساتھ سینٹر کے اساتذہ و طلبہ موجود تھے۔
مفتی اسلم آزاد مصباحی نے بتایا کہ ملک کے معیاری اداروں میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کی درسی تیاری کے مقصد پر یہ سینٹرآج بھی گامزن ہے۔انہوںنے کہاکہ رضا درس نظامی کوچنگ سینٹر کے سبھی اساتذہ اور طلبہ کے لئے خوشی کی بات ہے کہ توصیف ملت علامہ توصیف رضا خاں بریلی نے اسباق شروع کرائے اور ہم سب کو محنت کرنے کی نصیحت کی۔
نواسہ بدر ملت مفتی اسلم آزاد مصباحی نے بتایا کہ طلبہ کی آمد کے بعدہر سال افتتاحی پروگروم ہوتا ہے اور کتابیں شروع کی جاتی ہیں ،اس سال بھی بروزجمعرات عالی شان افتتاحی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں نبیرہ اعلی حضرت،تاج السنہ،توصیف ملت علامہ توصیف رضا خاں بریلی شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے آپ نے طلبہ و اساتذہ بالخصوص مفتی اسلم آزاد مصباحی کو مبارکباد پیش کیا۔مختصر گفت و شنید کے بعد شرکائے محفل کو ناصحانہ کلمات سے بھی نوازا ،کتابیں شروع کی گئیں،فاتحہ کے بعد توصیف ملت نے خوب دعائیں کیں،تبرکات تقسیم کی گئیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں