تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 12 اپریل، 2022

ویران جنگل سے تین تھیلے بم برآمد، علاقے میں ہلچل

ویران جنگل سے تین تھیلے بم برآمد، علاقے میں ہلچل
 ویران جنگل سے تین تھیلے بم برآمد، علاقے میں ہلچل

 ویران جنگل سے تین تھیلے بم برآمد، علاقے میں ہلچل

نیوزٹوڈے اردو:مالدہ ضلع کے وشنو نگر پولس نے ہند-بنگلہ دیش سرحد پر پرلال پور علاقے سے بموں کے تین تھیلے برآمد کئے ہیں جس کے بعد بم ڈسپوزل اہلکار پہنچے اور کافی کوشش کے بعد برآمد شدہ بموں کو تباہ کر دیا۔

     تاہم تفتیش کرنے والے پولس افسران ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں لگا سکے کہ ویران جنگل میں تازہ بموں کی کافی مقدار کس نے رکھی تھی۔ وشنو نگر پولس نے واقعہ میں ملوث ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

    پولس کے مطابق کمبھیرا چوکی کے پردیونا پور اور شوبھا پور گرام پنچایت کے پرلال پور فیری گھاٹ جنگل سے تین بیگ بم برآمد ہوئے ہیں۔ گنگا فیری ٹرمینل جہاں سے بم برآمد ہوا تھا اس سے کچھ فاصلے پر ہے۔ ہندستان بنگلہ دیش کی سرحد چند کیلومیٹر کے اندر ہے۔

     بم سکواڈ کے اہلکاروں نے تین تھیلوں میں 30 سے زائد نئے بم ناکارہ بنائے۔ پولس نے بتایا کہ بم علاقے کے ایک ویران جنگل میںچھپاکر رکھے گئے تھے۔کچھ لوگوں نے زمین پر کام پر جاتے ہوئے بم دیکھے۔ اس کے بعد پولس کو اطلاع دی گئی۔ بعد ازاں پولس اور بم ڈسپوزل افسران نے موقع پر پہنچ کر برآمد شدہ بم کو علاقے میں ناکارہ بنا دیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad