تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 12 اپریل، 2022

بینک کھلنے کے اوقات اب 9 بجے،صارفین اے ٹی ایم کارڈ کے بغیر اے ٹی ایم سے رقم نکال سکیں گے

بینک کھلنے کے اوقات اب 9 بجے،صارفین اے ٹی ایم کارڈ کے بغیر اے ٹی ایم سے رقم نکال سکیں گے
  بینک کھلنے کے اوقات اب 9 بجے،صارفین اے ٹی ایم کارڈ کے بغیر اے ٹی ایم سے رقم نکال سکیں گے

  بینک کھلنے کے اوقات اب 9 بجے،صارفین اے ٹی ایم کارڈ کے بغیر اے ٹی ایم سے رقم نکال سکیں گے

    نیوزٹوڈے اردو:اگر آپ کو لگتا ہے کہ بینک میں اکثر چھٹی ہوتی ہے یا بینک والے آپ کے کام کے لئے کافی وقت نہیں نکال پاتے ہیں یا بینک سے متعلق آپ کا کام وقت پر مکمل نہیں ہوتا ہے تو اب پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، کیونکہ آر بی آئی نے بینکوں میں کام کی میعاد بڑھا دی ہے۔فی الحال بینک صبح 10 بجے کھلتے ہیں اور شام 4 بجے بند ہوتے ہیں۔ تاہم صارفین کا کام شام ساڑھے تین بجے تک ہی ہوتا ہے۔

     18 اپریل سے اب سلی گوڑی سمیت ملک بھر کے بینک صبح 9 بجے کھلیں گے اور مقررہ وقت پر بند رہیں گے۔ یعنی بینک ایک گھنٹہ مزید کام کریں گے۔کئی صارفین کی شکایات کے بعد ریزرو بینک آف انڈیا نے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ بینک صارفین کے کام کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت لے سکیں اور صارفین کا کام وقت پر پورا ہو سکے۔ 

    18 اپریل 2022 سے ملک بھر کے بینک آر بی آئی کے ہدایات عمل کریں گے۔آر بی آئی نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ اب آپ اے ٹی ایم کارڈ کے بغیر اے ٹی ایم سے رقم نکال سکتے ہیں۔ بہت پہلے سے آر بی آئی پر بغیر کارڈ کے لین دین کا دباو تھا۔ آخر کار آر بی آئی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اب جلد ہی صارفین اے ٹی ایم کارڈ کے بغیر اے ٹی ایم سے رقم نکال سکیں گے۔

    سلی گوڑی سمیت ملک بھر کے بینک صارفین آر بی آئی کے اس اقدام کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوگ کارڈ کے بغیر پیسے نکالنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے RBI کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ 

    آپ کو بتا دیں کہ اے ٹی ایم میں بغیر کارڈ کے پیسے نکالنے کے لئے کیو آر کوڈ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ آپ اپنے موبائل کی UPI ایپ سے اسکین کریں گے اور اس کے فوراً بعد اے ٹی ایم سے رقم نکال لی جائے گی۔ UPI کے ذریعے رقم نکالنے کا یہ طریقہ صارفین کو خوش کر سکتا ہے۔ UPI کا استعمال کرتے ہوئے بینکوں اور ان کے ATM سے پیسے نکالنے کی سہولت ہندوستان جیسے ملک کے لیے ایک اختراعی پہل ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں کارڈ کے بغیر لین دین ہندوستانی ٹیکنالوجی کو مضبوط کرے گا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad