![]() |
| ایمس ہیلتھ کیر کی ٹیم کی طرف سے مفت علاج کے لئے کیمپ کا انعقاد |
ایمس ہیلتھ کیر کی ٹیم کی طرف سے مفت علاج کے لئے کیمپ کا انعقاد
نیوزٹوڈے اردو: صحت انسان کے لئے ایک بہت ہی قیمتی دولت ہے صحت ہے تو سارا جہاں ہے ورنہ دنیاکی ساری دولت سارے اسباب ووسائل بے کاروبے فائدہ ہے
۔انسان بسااوقات صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ساری آسائشیں تیاگ دیتاہے ایک صحت مند انسان ہی صحت مند معاشرہ کی تشکیل کرسکتاہے لہٰذا اپنی صحت کے سلسلہ میں کوئی تغافل نہیں کرناچاہئے جوں ہی مرض کی علامتیں جسم میں وجودپذیر ہوں فورامعالج سے صلاح ومشورہ کرناچاہئے انسانی زندگی انمول ہے اس کی قدر ہونی چاہئے ۔
کل گزشتہ ایمس ہیلتھ کیر کی ٹیم نے ڈائریکٹر ارشادعالم کی قیادت میں کشن ضلع کے داملباڑی بازارمیں مفت علاج کے لئے کیمپ لگایااور غریبوں اور ضرورت مندوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر قاری جاوید اقبال جنرل سکریٹری جمعیت علمائے پوٹھیا نے شرکت کی۔
قاری جاوید اقبال نے کہاکہ خدمت خلق عبادات میں شامل ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم سب مل کر قومی خدمات کو انجام دیں۔انہوں نے ایمس ہیلتھ کیر کے ڈاریکٹر ارشاد عالم سے کہا کہ آپ غریبوں لاچاروں کی ضرور خیال رکھیں ۔خصوصی رعایت برتیں اس پر ارشاد عالم ڈائریکٹر نے کہا کہ اس کا مکمل خیال رکھا جاگا ۔ ان شاءاللہ۔ واضح ہو ارشادعالم ایک ہمدرد سماجی فلاح وبہبود کے لئے درمند دل رکھنے والے انسان ہیں۔
اس موقع پر ان کے معاونین نوشادعالم ،مرغوب عالم، گلفشاں ،کاجل ،ڈاکٹرامیرحسین ،محمد ارمان علی، اسرار عالم، ڈاکٹر اشفاق اورآمرین بیگم وغیرہ موجوتھے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں