![]() |
| انجمن خدمت خلق نے آئی اے ایس ابھیجیت رائے اور جنینہ پروین کو استقبالیہ پیش کیا |
انجمن خدمت خلق نے آئی اے ایس ابھیجیت رائے اور جنینہ پروین کو استقبالیہ پیش کیا
نیوزٹوڈے اردو: گزشتہ دنوں ملک کے عظیم امتحان یوپی ایس سی اور مغربی بنگال مدھیامک امتحان کے نتائج کا اعلان ہوا،جس میں شمالی بنگال کے اہم شہر سلی گوڑی کے طلبہ وطالبات نے اہم مقام حاصل کیا ہے۔ سلی گوڑی کے رہنے والے ابھیجیت رائے نے یوپی ایس سی امتحان میں ملک بھر میں 50واں رینک حاصل کرکے پورے شہر کا نام روشن کیا ہے تووہیں اسی شہر کی رہائشی جنینہ پروین نے حالیہ مدھیامک امتحان میں پوری ریاست میں 8واںمقام حاصل کرکے شہرکو قابل فخر بنایا ہے۔ان دونوں کو سلی گوڑی کی مختلف سیاسی اورسماجی تنظیموں کی طرف سے مبارکباداور استقبالیہ پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی کے پیش نظر سلی گوڑی کی سماجی تنظیم انجمن خدمت خلق کی طرف سے ابھیجیت رائے اور جنینہ پروین کو استقبالیہ دیاگیا ساتھ ہی ان کی کامیابی کے لئے انہیںمباکباد اور نیک خواہشات پیش کی گئی۔اس دوران انجمن خدمت خلق کے صدر الحاج الیاس اشرفی، نائب صدر الحاج سعید خان،سکریٹری فیروز احمد خان، خزانجی راشدرضااورمحبوب عالم سمیت ممبران میں عنایت اللہ انصاری ،کلیم اختراور مابودمہلدارموجودتھے۔
انجمن خدمت خلق کے سکریٹری فیروزاحمدخان نے کہاکہ ابھیجیت رائے اور جنینہ پروین ہم سبھی سلی گوڑی باشندوں کے لئے فخر ہےں ۔انہوںنے کہاکہ تعلیم کی ہمیشہ اہمیت رہی ہے،بغیر تعلیم کی زندگی بے کار ہے ۔ابھیجیت نے ملک کا عظیم امتحان یوپی ایس سی پاس کیا ہے ہم ان سے مستقبل میں ملک کی بھلائی اور سبھی طبقہ کے فلاح وبہودکے لئے کام کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ ابھیچیت رائے نے کہاکہ مجھے خوشی ہے ،اس کامیابی کے لئے لوگ مبارکباد پیش کررہے ہیں،آج انجمن خدمت خلق نے میری حوصلہ افزائی کی اور استقبالیہ پیش کیا میں انجمن خدمت خلق کی پوری ٹیم کا مشکور ہے۔انہوںنے کہاکہ بلاتفریق سبھی طبقہ کے لوگوں کے لئے کام کروں یہی میری اولین ترجیح ہوگی۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں