![]() |
| بی جے پی کے خلاف اسلام پور میں ترنمول کانگریس کی ریلی |
بی جے پی کے خلاف اسلام پور میں ترنمول کانگریس کی ریلی
نیوزٹوڈے اردو:اسلام پور بلاک ترنمول کانگریس کمیٹی کی طرف سے مرکزکی بی جے پی حکومت پر ریاستی حکومت کومالی تعاون سے محروم رکھنے کے خلاف آج اسلام پور میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
اس ریلی میں مرکز ی حکومت کے خلاف جم کرنعرے بازی کی گئی۔ اس ریلی میں مدرسہ تعلیم اور محکمہ اقلیتی امور کے کابینہ وزیر غلام ربانی، اتردیناج پور ضلع ترنمول کانگریس صدر واسلام پور میونسپلٹی کے چیئرمین کنہیالال اگروال،بلاک ترنمول کانگریس صدر ذاکر حسین،اسلام پور ٹاﺅن ترنمول کانگریس صدر گنگیش دے سرکار ،ضلع ترنمول یوتھ صدر کوشک گون، آٹھ نمبر وارڈ کے کاﺅنسلر حاجی مظفر حسین،اسلام پور پنچایت سمیتی کے سبھاپتی شیامل سرکار،ٹاﺅن یوتھ کے نائب صدر محمد بابلو،مقصود عالم سمیت اسلام پور کے بلاک کمیٹی کے ممبران ،سبھی کاﺅنسلر،ضلع پریشد،پنچایت سمیتی اورگرام پنچایت کے سبھی ممبران اور کارکنان نے آج کی ریلی میں شرکت کی۔
![]() |
| بی جے پی کے خلاف اسلام پور میں ترنمول کانگریس کی ریلی |
مدرسہ تعلیم اور محکمہ اقلیتی امور کے کابینہ وزیر غلام ربانی نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت میں ریاست مغربی بنگال میںکافی ترقی ہوئی ہے لیکن اس ترقی کی رفتار میں اوربھی اضافہ ہوتا اگر مرکزی حکومت ریاستی حکومت کو تعاون کرتی ۔انہوںنے مرکزی حکومت پر عدم تعاون کاالزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کی جم کر تنقید کی ۔ وزیر غلام ربانی نے کہاکہ آج پوری دنیامیں مغربی بنگال میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کاموں کی مثال پیش کی جارہی ہے۔ آج ریلی مرکزکی بی جے پی حکومت کو آئینہ دکھانے کے لئے نکالی گئی ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں