تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 5 جون، 2022

گوالپوکھر میں پیڑ پودے لگاکر عالمی یوم ماحولیات منایا گیا

گوالپوکھر میں پیڑ پودے لگاکر عالمی یوم ماحولیات منایا گیا
 گوالپوکھر میں پیڑ پودے لگاکر عالمی یوم ماحولیات منایا گیا 


 گوالپوکھر میں پیڑ پودے لگاکر عالمی یوم ماحولیات منایا گیا 

    نیوزٹوڈے اردو: آج ایک طرف جہاں یوم عالمی ماحولیات کا جشن پوری دنیا بھر میں منائی جارہی ہے وہیں بھارت کے الگ الگ حصوں میں مختلف انداز میں یوم ماحولیات منایا جارہا ہے، اسی کی ایک تصویر شمالی دیناج پور ضلع کے گوالپوکھر میں دیکھنے کو ملی جہاں گوالپوکھر ایک نمبر بلاک کے مشہور سماجی تنظیم آل انڈیا آزاد کمیٹی کی جانب پودے لگاکر یوم عالمی ماحولیات کا جشن منایا گیا۔

    اس موقع اس تنظیم کے ارکان نے لودھن علاقہ کے مختلف مقامات پر پیڑ پودے لگائے اور ماحولیات کو صاف رکھنے کا ایک پیغام دیا۔ملی جانکاری کے مطابق اس تنظیم کی جانب سے سڑکوں کے قریب اسپتال کیمپس جیسے مقامات پر پیڑ لگائے گئے جہاں کافی تعداد میں تنظیم کے ارکان موجود تھے۔

     آل انڈیا آزاد کمیٹی کے سکریٹری محمد ارشاد عالم نے بتایا کہ آج پوری دنیا یوم ماحولیات کا جشن منا رہی ہے اور فضا کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے کئی قسم کے منصوبوں پر عمل کیا جارہا ہے لیکن آج بھی سچے دل ہر ایک انسان اپنی زندگی میں ایک ایک پودا بھی لگائے تو ماحولیات کو آلودہ ہونے سے محفوظ رکھا جائے گا۔

    انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کو محفوظ رکھنے کیلئے ہم سب نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے اور اس کا تحفظ پودے لگاکر ہی کیا جاسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad