![]() |
| نوپور شرما کو بی جے پی نے پارٹی سے بے دخل کر دیا |
نوپور شرما کو بی جے پی نے پارٹی سے بے دخل کر دیا
نیوز ٹوڈے اردو:ایک ٹیلی ویژن شو کے دوران پیغمبر اسلام حضور ﷺ کی شان گستاخی کرنے والی بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے نوپور شرما کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دراصل نوپور شرما نے گزشتہ ماہ ٹائمز ناؤ کے ایک پینل میں حصہ لیا تھا۔ جس میں گیانواپی مسجد کے تنازع پر بات ہو رہی تھی۔جب نوپور شرما بولی تو اس نے اس میں کچھ ایسا کہا جہاں سے یہ سارا تنازع شروع ہوا۔ اس نے پیغمبر اسلام حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کی، اس نے نازیبا تبصرے کئے۔اس کے بعد اس کے خلاف ملک اور بیرون ملک میں احتجاج جاری ہے اور مسلسل کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اس کے بیان کی ویڈیو پیشہ سے صحافی،حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور نوپور پر پیغمبر اسلام حضور ﷺ کے بارے میں متنازعہ ریمارکس کرنے کا الزام لگایا۔اس کے بعد معاملہ زور پکڑنے لگا۔ ہندوستان،پاکستان اور دنیا کے دوسرے مسلم ممالک میں سوشل میڈیا پر کافی مخالفت ہوئی۔
اس دوران بی جے پی دہلی کے ترجمان نوین کمار جندال نے بھی اقلیتی برادری کے خلاف ٹویٹ کرکے تنازعہ کھڑا کردیا۔ اس پر بھی کئی شدید ردعمل سامنے آئے۔ نوین کمار جندال نے دہلی پولیس سے شکایت کی کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ نوپور شرما کے علاوہ بی جے پی نے پارٹی کی دہلی یونٹ کے ایک اور لیڈر نوین کمار جندال کو بھی پارٹی سے نکال دیا ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں