تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 9 جون، 2022

عمود العلماء حضرت علامہ و مولانا رغبت حسین اشرفی مدظلہ النورانی کی پاکیزہ حیات وخدمات: ایک مختصر جائزہ۔

عمود العلماء حضرت علامہ و مولانا رغبت حسین اشرفی مدظلہ النورانی کی پاکیزہ حیات وخدمات: ایک مختصر جائزہ۔
 عمود العلماء حضرت علامہ و مولانا رغبت حسین اشرفی مدظلہ النورانی کی پاکیزہ حیات وخدمات: ایک مختصر جائزہ۔ 


 عمود العلماء حضرت علامہ و مولانا رغبت حسین اشرفی مدظلہ النورانی کی پاکیزہ حیات وخدمات: ایک مختصر جائزہ۔ 

    آپ کی ولادت باسعادت مورخہ 20/04/1958 میں کشن گنج ضلع کے تحت ٹھاکر گنج بلاک میں واقع کاشی باڑی بنگڈوگڑا نامی گاؤں میں ہوئی تھی۔  آپ جناب اختر حسین مرحوم کے سعادت مند فرزند اور جناب علی مرحوم کے پوتے ہیں۔ 

    آپ کشن گنج کے باصلاحیت اکابر علمائے اہلسنت میں سے ایک ہیں۔  آپ ایک معتبر اور ذمےدار عالم دین ہیں آپ مختلف علوم و فنون کے جامع اور ماہرِ تعلیم و تدریس عظیم استاد ہیں  

    آپکے بےشمار تلامذہ ملک کے مختلف خطوں اور علاقوں میں دینی و علمی شمع روشن کرکے خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں۔  

    ابتدائی تعلیم

 حسب دستور اپنے گاؤں کے مکتب سے ابجد خوانی سے ناظرہ قرآن کریم اور ابتدائی اردو کی تعلیم حاصل کرکے مڈل اسکول روئی دھاسہ میں داخل ہوئے اور یہاں کی تکمیل تعلیم کے بعد مدرسہ دار الہدیٰ کوئماری نملہ گاؤں پوٹھیا میں زیر تعلیم ہوئے اور حافظ و قاری عظیم الدین رضوی سے  مشہور کتب فارسی، فارسی کی پہلی، آمد نامہ، چہل سبق، اور مفتاح القواعد وغیرہ اور مولانا نورالہدی رضوی سے گلستاں بوستاں یوسف زلیخا وغیرہ پڑھنے اور سمجھنے کا شرف حاصل کئے، بعدازاں دارالعلوم عارفیہ چنامنا پوٹھیا ضلع کشن گنج میں قطبِ بہار و بنگال استاذ العلماء والحفاظ حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد نصیر الدین اشرفی علیہ الرحمہ کی بارگاہ عالیہ سے میزان سے شرح جامی تک پڑھتے رہے، دوسرے سال 1970 میں مشکوۃ شریف، جلالین شریف، ہدایہ، نور الانوار، وغیرہ شروع کئے، مگر چنامنا وبائی مرض ہیضہ کی زد میں آیا تو مدرسہ بند ہوگیا۔ اس لئے آپ نے 1971 میں شمس العلماء مفتی غلام مجتبیٰ اشرفی علیہ الرحمہ کے ساتھ امروہہ پہنچ کر جامعہ حنفیہ امروہہ یوپی میں داخلہ لیا، مگر قلیل عرصہ کے بعد جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف حاضر ہوئے اور تاج الشریعہ حضور ازہری میاں، علامہ احسان علی، علامہ وصی احمد سیوانی، اور علامہ بلال احمد علیھم الرحمہ کی با فیض بارگاہوں میں بلند پایہ کتب حدیث و فقہ و تفسیر و منطق پڑھنے کی سعادت حاصل کیا۔ یہاں سے فیضیاب ہوکر دوبارہ دارالعلوم حنفیہ امروہہ چلے گئے جہاں آپ نے علامہ مبین الدین محدث امروہوی  سے صحاح ستہ، مسلم الثبوت، مختصر المعانی اور علامہ مناظر حسین سنبھلی، مفتی غلام مجتبیٰ اشرفی، علامہ محمد اسماعیل رضوی ہریانوی سے دیگر کتب حدیث و فقہ و تفسیر، عقائد و کلام، منطق و فلسفہ وغیرہ پڑھ کر عالم و فاضل بن گئے، واضح ہو کہ آپ کو  1978 میں دستار فضیلت و فراغت سے نوازا گیا تھا

     بعد فراغت آپ اسی ادارے میں بحیثیت معین المدرسین تدریسی تجربہ حاصل کرنے لگے۔ 1979 میں جامع اشرف کچھوچھہ مقدسہ میں آپ کو علم و فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا، 1980 میں دارالعلوم اہلسنت جبل پور میں منصب تدریس پر فائز ہوئے اور طلبہ کو اصول فقہ، اور علم نحو و منطق کے جام پلانے لگے۔ دوبارہ 1981 میں دارالعلوم حنفیہ امروہہ سے منسلک ہوکر طالبان علوم اسلامیہ کو مختلف علوم و فنون سے آراستہ فرمانے لگے یہاں تک کہ 1984 میں اپنے وطن عزیز لوٹ کر اپنے ہی گاؤں میں بہار مدرسہ بورڈ کے تحت مدرسہ عابدیہ کاشی باڑی میں مستقل طور پر بحیثیت صدرالمدرسین ملازمت سے منسلک ہوگئے اور درس وتدریس کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ مدرسہ کی تعمیر وترقی کے لئے شب وروز سرگرم عمل ہوگئے اور مسلسل تقریباً 35 سالوں تک ملت اسلامیہ کے نونہالوں کو علم دین سے آراستہ و پیراستہ فرماتے رہے، اب یہ پاکیزہ سلسلہ موقوف ہوچکا ہے کیونکہ حضرت موصوف اپریل 2020 میں سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوچکے ہیں۔ فی الحال میرے ممدوح حضرت علامہ و مولانا رغبت حسین اشرفی صاحب جامع مسجد کاشی باڑی میں پنج وقتہ نماز، جمعہ اور عیدین کی امامت کے منصب جلیل پر فائز ہیں، اور علاقہ ٹھاکر گنج کی دینی و علمی سرپرستی فرما رہے ہیں۔ یاد رہے حضرت 1984 سے مسلسل بلا معاوضہ امامت کی ذمے داری سنبھال رہے ہیں 

    بعض معروف تلامذہ کے اسمائے گرامی

 یوں تو آپ کے ہزاروں طلبہ ہیں مگر ان میں سے چند کے نام یہاں تحریر کیے جاتے ہیں ١.سید وجیہ الدین ٢.سید امجد اشرف کچھوچھہ شریف ٣.سید جمیل اشرف کچھوچھہ شریف ٤.جاوید عالم کچھوچھہ شریف ٥.مولانا غلام غوث صدر المدرسین جامعہ صوفیہ کچھوچھہ شریف ٦.مولانا  محمد عارف حسین پتیلا بھاشا پوٹھیا  ٧.مولانا عبد الباسط ٹپو شریف طیب پور ٨.مولانا شفیق عالم سونا پور ٩.مولانا غلام مرتضیٰ سونا پور ١٠.مولانا سرتاج عالم کاشی باڑی ١١. مولانا ظہیر الدین رضوی میسوری ١٢.مولانا حافظ نعیم الدین اشرفی بانی مدرسہ نعیمیہ اشرفیہ برچوندی ١٣.مولانا افتخار عالم کاشی باڑی ١٤. برادر خورد مولانا سرفراز احمد کاشی باڑی ١٥.مولانا جسیم اختر کونیہ بھیٹہ گوال پوکھر ١٦. مولانا افسر عالم رضوی (بھانجہ) ١٧.مولانا مثنی اشرفی خلف اکبر مفتی غلام مجتبیٰ اشرفی علیہ الرحمہ ١٨.داماد حافظ و قاری مولانا ناظر اشرف اشرفی وغیرہ 

    بیعت و ارادت

 آپ کو کچھوچھہ مقدسہ کی عظیم روحانی شخصیت سرکار کلاں حضور سیدنا شاہ سید مختار اشرف جیلانی رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت و ارادت کا شرف حاصل ہے۔ آپ کی شادی خانہ آبادی برچوندی علاقہ ٹھاکر گنج کے ایک معزز خاندان کے فرد جناب قیصر اعظم کی دختر نیک اختر محترمہ انجومہ بیگم سے ہوئی تھی۔  مولی تعالیٰ نے آپ کو چار بیٹے اور ایک بیٹی عطا فرمایا ہے۔ ١.مولانا محمد اشرف رضا ٢.حافظ احسن رضا ٣.ازہر رضا عرف لاڈلا بی اے ٤. اطہر رضا آرزو آئی ایس سی۔ بیٹی_اشرف النساء عرف لاڈلی (عالمہ)۔ 

    دعا کیجیے کہ آپ صحت مند طویل زندگی کے ساتھ اپنا علمی و عملی فیض  اہلسنّت کو پہنچاتے رہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad