تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 11 جون، 2022

جماعت رضائے مصطفٰے، شاخ اتر دیناج پور کی جانب سے حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

جماعت رضائے مصطفٰے، شاخ اتر دیناج پور کی جانب سے حج تربیتی کیمپ کا انعقاد
 جماعت رضائے مصطفٰے، شاخ اتر دیناج پور کی جانب سے حج تربیتی کیمپ کا انعقاد


 جماعت رضائے مصطفٰے، شاخ اتر دیناج پور کی جانب سے حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

    نیوزٹوڈے اردو: عالمی تحریک جماعت رضائے مصطفٰے شاخ اتر دیناج پور کی جانب سے اسلام پورمحکمہ کے چاکولیہ تھانہ کے تحت جہانگیر ٹولی پرائمری اسکول میں ایک حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عازمین حج کی مکمل تربیت کی گئی۔ حج کے ارکان اور احرام کے مسائل کو الحاج جناب کلیم اور مولانا گلزار ثقافی نے عمدہ طریقے سے سمجھایا۔

    مجمع کی بڑی تعداد سے مولانا منظر نواز، مفتی عارف رضا مصباحی، الحاج مولانا سجاد عالم رشیدی مرزادپوری، الحاج مولانا صلاح الدین رضوی ، مفتی مظاہر الاسلام رضوی نے خطاب کیا۔ مولانا شعیب رضا برکاتی اور حافظ جعفر کلیم رضوی نے منظور نذرانے پیش کئے۔

    جماعت رضاے مصطفٰی شاخ اتر دیناج پور کے اہم رکن مولانا شاکر رضا نوری اور مولانا انصار احمد مصباحی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ علاقے کا یہ انوکھا اور کارآمد پروگرام مولانا شاکر رضا نوری، مولانا عمران رضا مصباحی، مولانا واصل یوسفی مصباحی، مولانا انصار احمد مصباحی، مولانا شاہ نواز حسین رضوی(چانتھول) مولانا شاہ نواز رضا (چکلیہ) اوراراکین جماعت رضاے مصطفی شاخ اتر دیناج پور کی انتھک کوششوں کے نتیجے سے عمل میں آیا۔

     نیز مولانا دلشاد رضا، مولانا اخلاق القادری، حاجی اسلم صاحب بھی پیش پیش رہے۔ ڈاکٹر زاہد آرزو سابق ڈی پی سی چیئر مین اتر دیناج پور نے عازمین کو تحائف پیش کئے۔ اس اہم کام میں مولانا عبد السلام رضوی اور تصور حسین بلڈر بھی پیش پیش رہے۔ سلام اور دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad