![]() |
| گستاخ رسول ﷺکے خلاف گوالپوکھر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی |
گستاخ رسول ﷺکے خلاف گوالپوکھر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی
ہزاروں کی تعداد میں عاشق رسول ﷺنے احتجاجی ریلی میں شرکت کی، گستاخ رسول ﷺکو گرفتار کرنے کا مطالبہ
نیوزٹوڈے اردو: اسلام پور محکمہ کے تحت گوالپوکھر ایک نمبر بلاک کے لودھن میں آل انڈیا آزاد کمیٹی کی جانب سے بی جے پی کے سابق ترجمان نپور شرما اور نوین کمار جنڈال کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں گوالپوکھر کے ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔
ملی جانکاری کے مطابق یہ احتجاجی ریلی گوالپوکھر کے لودھن ہائی اسکول میدان سے نکالی گئی جو دو کیلومیٹر میٹر پیدل چل کر گوالپوکھر تھانہ پہنچ کر ختم ہوئی اور مختلف مطالبات کو لیکر گوالپوکھر تھانہ کے اوسی کو ایک میمورینڈم پیش کیاگیا ۔واضح رہے کہ بی جے پی کے سابق ترجمان نپور شرما اور نوین کمار جنڈال کی جانب سے اسلام مذہب کے پیغمبر حضرت محمد ﷺکی شان میں گستاخانہ بیانات کے بعد پورے ملک و بیرون ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،
حالانکہ بی جے پی کی جانب سے بی جے پی نے اپنے ان دونوں لیڈروں کو پارٹی سے برخاست کرنے کا اعلان کردیا ہے باوجود اس کے ان دونوں کے خلاف مسلمانوں کے غم و غصے میں کچھ بھی کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک کے مختلف حصوں میں بی جے پی اور ان دونوں کے خلاف احتجاج جاری ہے ،جس کی ایک کڑی اسلام پور محکمہ کے گوالپوکھر میں دیکھنے کو ملی ۔
![]() |
| گستاخ رسول ﷺکے خلاف گوالپوکھر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی |
اس احتجاجی ریلی کی قیادت آل انڈیا آزاد کمیٹی کے سکریٹری ارشاد عالم نے کی ۔اس موقع پرکافی تعداد میں عاشق رسول ﷺ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر علاقہ کے متعدد علمائے کرام بھی موجود تھے جن میں تنظیم اہلسنت والجماعت اتردیناجپور کے چیئرمین مفتی غلام مدنی، مفتی ہاشم مصباحی، مولانا اظہر جلیل اشرفی، مولانا عرفان اشرفی، مولانا فضل الحق ، مولانا یعقوب اشرفی، پردھان فریاد عالم، شمشیر عالم، شاہجہاں ، ڈاکٹر شہزاد،محمد مشیر،محمد مامون رشید،تاریخ السلام، ڈاکٹر سرفراز، ذیشان رضا، ریحان رضا، شاہجہاں رضا، محمد صدام،محمد رستم حسنین و دیگر شخصیات موجود تھے۔
اس موقع پر تھانہ میں پیش کئے گئے میمورینڈم کے ذریعہ حکومت سے گستاخ رسولﷺ نوپرشرما اور نوین کمار کو گرفتار کر کے قانونی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
آل انڈیا آزاد کمیٹی کے سکریٹری ارشاد عالم نے کہا کہ ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ کے خلاف کسی بھی طرح کے گستاخانہ بیانات برداشت نہیں کریں گے۔مفتی غلام مدنی نے کہا کہ ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ کے خلاف بدتمیزی کرنے والوں کو حکومت جلد سے جلد گرفتار کر کے سزا دے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے ان گستاخ رسول پر کاروائی کیا جانا کافی نہیں ہے بلکہ حکومت گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں