تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 28 جون، 2022

نعرہ تکبیر کی گونج اور پرنم آنکھوں کے ساتھ عازمین اسلام پور الوباڑی روڈ اسٹیشن سے روانہ کیاگیا

    نیوزٹوڈے اردو:عالم اسلام کے گوشے گوشے سے عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حرمین شریفین کی طرف رواں دواں ہیں۔گزشتہ کئی دنوں سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔اس بار پورے عالم اسلام کے تقریبادس لاکھ لوگ حج کریں گے جبکہ ہندستا ن کے عازمین کی تعداد79237ہیں۔

    وہیں مغربی بنگال کے 5093عازمین فریضہ حج کریںگے ۔مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی نے اتردیناج پور ضلع کے سبھی 267عازمین کے لئے تین تاریخ مقرر کی تھی جس کے تحت 26،27اور 28جون کو کلکتہ کے نیوٹاﺅن راجرہاٹ میں واقع حج ہاﺅس مدینة الحجاج میں رپورٹنگ کے لئے ضلع کے سبھی عازمین روانہ ہوچکے ہیں۔ان کی فلائٹ بالترتیب 29،30جون اور یکم جولائی کو ہے۔

نعرہ تکبیر کی گونج اور پرنم آنکھوں کے ساتھ عازمین اسلام پور الوباڑی روڈ اسٹیشن سے روانہ کیاگیا
 نعرہ تکبیر کی گونج اور پرنم آنکھوں کے ساتھ عازمین اسلام پور الوباڑی روڈ اسٹیشن سے روانہ کیاگیا

ادھر اسلام پور الواباڑی روڈ اسٹیشن پر عازمین اور ان کے لواحقین کی بھیڑ دیکھی گئی۔بالخصوص آخری دین یعنی 27جون کو کافی تعدادمیں لوگ عازمین حج وزیارت کو الوداع کرنے کے لئے پہنچے ہوئے تھے ۔اسلام پور محکمہ کے اسلام پور، چوپڑہ اور گوالپوکھربلاک سمیت کشن گنج ضلع کے کچھ علاقوں کے ہزاروں لوگ الواباڑی روڈ اسٹیشن سے ٹرین پکڑتے ہیں۔

نعرہ تکبیر کی گونج اور پرنم آنکھوں کے ساتھ عازمین اسلام پور الوباڑی روڈ اسٹیشن سے روانہ کیاگیا
 نعرہ تکبیر کی گونج اور پرنم آنکھوں کے ساتھ عازمین اسلام پور الوباڑی روڈ اسٹیشن سے روانہ کیاگیا

     عازمین کو رخصت کرنے آئے لوگوںکی بھیڑ کو قابوکرنے کے لئے اسلام پور پولس ضلع کی پولس کا بھی تعاون رہا۔بالخصوص وضو،نمازباجماعت اور دیگر ضر وریات کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے اسلام پور کی دینی وسماجی تنظیم تحریک پیغام حق کی خدمات بھی قابل ستائش ہے جنہوں نے مسلسل تین دنوں تک سبھی عازمین کا استقبال کیا اور محکمہ ریلوے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بحسن وخوبی کلکتہ کے لئے روانہ کیا۔

     ادھر الواباڑی روڈ اسٹیشن احاطہ میںاتنی بڑی تعدادمیں لوگوں کی بھیڑ دیدنی تھی۔عصر ،مغرب اور عشاءکی نماز جماعت کے ساتھ اسٹیشن احاطے میں اداکی گئی ،کچھ لوگ اپنے اپنے عازمین کو رخصت کرنے آئے توکچھ لوگ یونہی عازمین حج سے ملاقات کرکے ان سے دعائیں لینے اور اپنے حق میںدعاءکی درخواست کرنے کے لئے پہنچے تھے۔نعرہ تکبیر ورسالت کی صداﺅں کی گونج میں پرنم آنکھوںکے ساتھ سبھی عازمین کو اسلام پور الوباڑی روڈ اسٹیشن سے روانہ کیاگیا۔

    تحریک پیغام حق کی طر ف سے منعدہ کیمپ میں تحریک کے جملہ ممبران کے علاوہ اسلام پور میونسپلٹی کے چیئرمین کنہیالال اگروال اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھے۔ کنہیالال اگروال نے کہاکہ حاجیوں کا استقبال کرنے اور انہیں الوداع کہنے کے لئے یہاں پہنچ کر کافی اچھا لگ رہا ہے ۔ انہوںنے سبھی عازمین کو کہاکہ آپ حج کو جائیں اور گھر اور اہل خانہ کی فکر نہ کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad