| دارالعلوم حسینیہ اسلام پور میں جنرل میٹنگ وتعلیمی مظاہرہ کا کامیاب اختتام |
دارالعلوم حسینیہ اسلام پور میں جنرل میٹنگ وتعلیمی مظاہرہ کا کامیاب اختتام
نیوزٹوڈے اردو:کل گزشتہ اسلام پور کے مرکزی ادارہ دارالعلوم حسینیہ مجید نگر میں حساب وکتاب کی پیشی اور مستقبل کے عزائم وتجاویز ودیگر اہم امورکے متعلق اراکین شوری کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں کئی اہم امور پر گفت وشنید کر اہم فیصلے لئے گئے اور گزشتہ کئی سالوں کے تعلیمی رپورٹ بھی پیش کئے گئے اور مدرسہ کے انتظامی امور وشعبہ جات کی حدود وعمل اور کارکردگی بھی سب کے سامنے رکھی گئی بوقت صبح تعلیمی مظاہرہ کے عنوان سے ایک اہم پروگرام رکھا گیا جس میں حفظ دینیات سمیت عربی درجات کے طلبہ نے اپنا اپنا پروگرام پیش کیا۔تلاوت نعت پاک عربی اردو تقاریر مکالمہ ادعیہ احادیث سے حاضرین روبروہوئے اورطلبہ عزیزنے سامعین اور آئے مہمان کو اپنے اندر کی خوبیوں اور ادارہ کے اندر انکے صبح وشام اور تعلیم کے معیار سے بھی روشناس کرایا ۔
اس موقع پر صدر مجلس جناب مفتی جاوید اقبال صاحب صدر جمعیت علما بہار اور مہتمم مدرسہ دارالعلوم حسینیہ پیر طریقت عالم شریعت متبع سنت جناب مولانا مفتی عیسی جامی قاسمی صاحب وناظم تعلیمات جناب مولانا وقاری مظفر ادریس صاحب صاحبزادہ حضرت نوکٹہ جناب مولاناحافظ وکاتب عاشق الہی قاسمی غفرلہ نائب ناظم تعلیمات دارالعلوم حسینیہ اسلام پور واستاد شعبہ حفظ وغیرہ حضرت مولانا ومفتی محمد سرفراز صاحب غفرانی استاد شعبہ دینیات وناظم دارالاقامہ جناب مولانا ہاشم اختر مولانا احمدحسین قاسمی مولانا سجاد عالم صاحب جناب قاری محب اللہ صاحب دیناج پوری جناب قاری عبدالسلام صاحب مظاہری استادالاساتذہ وغیرہ موجودرہے ۔
قاری مظفرادریس نے تعلیمی رپورٹ جبکہ مولانا احمدحسین نے تعزیتی قرارداد پیش کیا ۔مفتی جاوید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم امور پر توجہ دلائی حضرت مہتمم صاحب کے اختتامی بیان کے دعاہوئی کچھ مہمانان کرام سے تاثرات لئے گئے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں