تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 16 جولائی، 2022

جامعہ مدینة العلوم لکھی پور میں افتتاحی پروگرام کا انعقاد

جامعہ مدینة العلوم لکھی پور میں افتتاحی پروگرام کا انعقاد
 جامعہ مدینة العلوم لکھی پور میں افتتاحی پروگرام کا انعقاد

 جامعہ مدینة العلوم لکھی پور میں افتتاحی پروگرام کا انعقاد

    نیوزٹوڈے اردو:اسلام پور محکمہ کے چوپڑہ لکھی پور میں جامعہ مدینة العلوم کا ایک افتتاحی پروگرام منعقد ہوا جس کی سرپرستی حضور تاج الاولیا علامہ الحاج سید جلال الدین اشرفی سربراہ اعلی مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف نے کی ۔مہمان خصوصی کے طور پر مولانا یعقوب علی رائے گنج موجود تھے۔

    اس موقع پر علاقے کے مفتیان کرام علما وائمہ مساجد کے علاوہ کئی سماجی و سیاسی شخصیات پروگرام میں موجود تھے۔جامعہ مدینة العلوم کے بانی مفتی خالد کمال مصباحی کی قیادت میں پروگرام کا آغاز ہوا۔مفتی موصوف دینی و عصری علوم کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ادارہ کے اغراض ومقاصد سے سامعین کو آگاہ کیا۔ 

    علامہ الحاج سید جلال الدین اشرفی سربراہ اعلی مخدوم اشرف مشن پنڈوہ نے کہاکہ یہ پڑا نیک قدم ہے،اس کو آگے بڑھائیں،نفس ونفسانیت کے لئے نہیں بل کہ دین متین کی خدمت کے لئے،ہم دعائیں کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اسے روز افزوں ترقی عطا فرمائے۔مہمان خطیب نے کہاکہ کہ مارس اسلامیہ دین کے قلعے ہیں اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ آج یہ ادارے دشمنان اسلام کی نگاہ میں خاروں کی طرح چبھ رہے ہیں اس لئے اس کی حفاظت کی ذمہ داری ہمارے لئے اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔تمام مہمانوں نے بانی ادارہ اور ان کی ٹیم کے اس اقدام کا سراہنا کیا اور ہر طرح کی قربانی کا وعدہ کیا۔ادارہ کا نام سن کر علاقہ کے حاجی جمال الدین جو عرصہ دراز سے کیرل میں بس گئے ہیں رہائشی زمین گھر سمیت 25لاکھ کی سمپتی ادارہ کے نام کردیا۔

    سچ فرمایا ڈاکٹر اقبال نے:

                    سکندر خوش نہیں لوٹ کر دولت زمانے کی

                         قلندر مایہ ہستی لٹا کر رقص کرتا ہے 

    شرکائے محفل نے اپنے محبوب ادارہ کے لئے لاکھوں کا نذرانہ پیش کیا۔۔اخیر میں مفتی صاحب کی رقت انگیز د عا پر محفل تمام ہوئی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad