![]() |
| مالدہ ضلع کی نئی اے ڈی ایم جمیل فاطمہ زیبا کو نیک تمنائیں اور مبارکباد |
مالدہ ضلع کی نئی اے ڈی ایم جمیل فاطمہ زیبا کو نیک تمنائیں اور مبارکباد
نیوزٹوڈے اردو:محنت کامیابی کی کنجی ہے ،یہ ہر اس شخص کو مل سکتی ہے جو محنت کرے،اس کے لئے کوئی خاص جنس،رنگ یا نسل ضروری نہیں ہے۔ ایک لڑکی نے محنت کو اپنا یاتو اسے کامیابی جیسی عظیم نعمت مل گئی ہے ۔
چلئے آپ کو آئی اے ایس ٹاپر جمیل فاطمہ زیبر کی کامیابی کی کہانی سناتے ہیں۔ جمیل فاطمہ زیبا حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔ لڑکیوں کو اس ماحول میں تعلیم دینے کا کوئی رجحان نہیں ہے جہاں سے وہ آتی ہیں۔ لڑکیوں کی شادی اپنی جگہ کم عمری میں ہو جاتی ہے اور ان کی ڈکشنری میں کیریئر کے لئے کوئی لفظ نہیں ہے۔ ایسے ماحول میں زیبا نے نہ صرف تعلیم بلکہ ایک ایسے امتحان میں بھی کامیابی حاصل کی ہے جو اس کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
حالانکہ شروعاتی دنوں میں زیبا کے اس فیصلے سے اس کے خاندان میں ہلچل مچ گئی تھی۔ سب حیران تھے کہ یہ لڑکی کیسا فیصلہ کر رہی ہے، جس عمر میں اسے شادی کرنی چاہیے، وہ اسی عمر میں نئے اہداف طے کر کے کیاحاصل کرنا چاہتی ہے، لیکن اس کے والدین نے ایسا نہیں سوچا۔ وہ ہمیشہ اپنی بیٹی کے فیصلے کے ساتھ تھے۔اپنے والدین کی حمایت اور دعاﺅں سے زیبا مسلسل محنت کرتی رہی اورآج وہ ایک آئی اے ایس افسر ہے اور مالدہ ضلع کی نئی اے ڈی ایم ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں