![]() |
| خانقاہ ڈمٹھی میں حجاج کرام کے لئے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد |
خانقاہ ڈمٹھی میں حجاج کرام کے لئے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد
نیوزٹوڈے اردو:اسلام پورتھانہ کے تحت ڈمٹھی علاقے کی معروف خانقاہ کالوبستی میں حضور بدرملت حج کمیٹی اور خانقاہ کمیٹی کی طرف سے ہرسال کی طرح امسال بھی ظہر تا عصر نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ علاقے کے حجاج کرام کے لئے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیاگیا جو نہایت ہی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
![]() |
| خانقاہ ڈمٹھی میں حجاج کرام کے لئے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد |
استقبالیہ پروگرام کا آغاز قاری بہاءالمصطفیٰ کی تلاوت سے ہوا۔اس کے بعد مولوی ساجد رضا ،مولوی شہباز رضا اور بہاء المصطفیٰ نے نعت ومنقبت پیش کئے۔اس دوران تمام حاجیوں کی گل پوشی کی گئی ۔ نصف درجن علما نے پر مغز خطابات کئے بالخصوص حضور بدر ملت حج کمیٹی کے بانی و سربراہ مفتی اسلم آزاد مصباحی نے حج ،عمرہ ،زیارت اور آب زم زم شریف وغیرہ کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے سبھی حجاج کرام کو زیارت حرمین شریفین اور فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کیا اورحج کرنے کے بعد کی زندگی شریعت مصطفوی ﷺکے مطابق گزارنے کی تلقین کی۔
![]() |
| خانقاہ ڈمٹھی میں حجاج کرام کے لئے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد |
مولانا عبد الحنان مصباحی نے اس پروگرام کے اہتمام کرنے پر مفتی اسلم مصباحی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہمیشہ اس طرح کے نیک کاموں میں مکمل حمایت کا اعلان کیا اس کے بعدحجاج کرام کے حج کرنے کے بعد کی زندگی کیسی ہونی چاہئے اس پر تفصیل کے ساتھ گفتگوکی۔
مولانا سجاد عالم رضوی نے زیارت مکہ ومدینہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے حج مبرور پر تفصیلی گفتگو کی اور مفتی اسلم مصباحی کے خلوص اور شب و روز کی محنت کو بیان کیا اور مبارکباد دیا۔مولانا روشن علی نے حضور بدر ملت اور خلیفہ اعلی حضرت مفتی رحیم بخش علیہما الرحمہ کے حالات اور کرامات بیان کیا۔محمد صدام حسین نے کہاکہ ہرسال اس موقع پر حجاج کرام کے لئے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیاجائے گا۔
اس موقع پر مولانارضا ءالحق مصباحی، علامہ عبدالستار ،مولاناغلام مرتضی ،مولاناوحافظ شاہ جہاں اور حضوربدرملت حج کمیٹی کے صدر ومریدمفتی اعظم ہند، حاجی دبیرالدین و حاجی مشتاق ،محسن،ظفر،آزادوغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں نئے وپرانے حجاج کرام موجود تھے۔
صلاة وسلام اور فاتحہ کے بعد مفتی اسلم آزاد مصباحی کی دعا پر استقبالیہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔مفتی اسلم آزاد مصباحی نے بتایاکہ اس پروگرام کے انعقاد کا اہم مقصد حجاج کرام کے استقبال کے ساتھ ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی سے واپس لوٹنے کے بعدزندگی گزار نے کے طریقے بتانا ہے اور اس تعلق سے عوام میں مشہور غلط رسومات کے تئیں بیداری پیداکرنا بھی ہے۔





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں