تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 11 اکتوبر، 2022

اسلام پور میں جشن عیدمیلاد النبیﷺتزک واحتشام کے ساتھ منایاگیا

 

اسلام پور میں جشن عیدمیلاد النبیﷺتزک واحتشام کے ساتھ منایاگیا
اسلام پور میں جشن عیدمیلاد النبیﷺتزک واحتشام کے ساتھ منایاگیا

اسلام پور میں جشن عیدمیلاد النبیﷺتزک واحتشام کے ساتھ منایاگیا

    

   دن بھر مرحبامرحباکی صدائیں بلندہوتی رہیں،مختلف سماجی تنظیموں نے شربت اورناشتہ کاکیااہتمام 

   ا سلام پور،(محمد احسان رضا مصباحی)عالمی وباکورونا کی وجہ سے گزشتہ دوسال عیدمیلاد النبی ﷺ کا جشن سابقہ روایات کے مطابق نہیں منایاجاسکا تھا ،لیکن اس سال حالات مکمل طورپر قابومیں آنے کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں عید میلاد النبی ﷺ اور جلوس محمدیﷺ کی رونقیں بحال ہوئیں اور سبھی عشق مصطفیﷺ میں سرشار ہوکر محسن انسانیت ،پیکر عدل وانصاف اورپیامبر امن وامان آقائے نعمت حضور ﷺ کے پیدائش کی خوشی مست نظرآئے۔

  


    دنیا بھر کے مسلمانوں نے عید میلاد النبی ﷺ کاجشن نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ منایاساتھ ہی ملک ہندستان کے گوشے گوشے سے 9اکتوبر12ربیع الاول کومرحبا مرحبا کی صدائیں بلند ہوئیں۔

   بالخصوص اسلام پور میں اس سال گزشتہ سالوں کے مقابلے جشن عیدمیلاد النبی ﷺ اور جلوس محمدی ﷺ کافی دیدہ زیب اور قابل تعریف رہی ۔یوں تواسلام پور شروع سے امن وامان اور آپسی بھائی چارہ کا گہوارہ رہا ہے لیکن اس بار مغربی بنگال کے بڑے تہواروں شامل میں درگاپوجا کے اختتام کے معاً بعد عیدمیلادالنبی ﷺ کی آمد نے لوگو ں کے درمیان اس بھائی چارہ کو مزید تقویت پہنچایا ۔

  


     اسلام پور میں جلوس محمدی ﷺ کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولس انتظامیہ کے ساتھ ساتھ جلوس میںشامل لوگوں کی ضرورت کے پیش نظر بلاتفریق مذہب وملت سماجی تنظیموں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔جگہ جگہ پانی،شربت اور ناشتہ کااہتمام ،جلوسوں کا استقبال اور گاہے بگاہے جلوس میںشرکت دیدنی تھی ۔ 

    اعلان کے مطابق صبح سے ہی اسلام پور واطراف کے سبھی جلوس اسلام پور سوپر مارکیٹنگ کے جمع ہوناشروع ہوگئے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کا سیلاب جمع ہوگیا۔تقریبادودرجن سے زائد جلوس کمیٹیاں صبح 10تک اسلام پور سوپر مارکیٹنگ جمع ہوگئی تھیں۔



     یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ اسلام پور سوپر مارکیٹ میں فرنیچر مرچنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے لوگوں کے درمیان پانی ،بکسٹ، میٹھائیوں پر مشتمل کٹ تقسیم کیاگیا جس میں اسلام پور میونسپلٹی کے چیئرمین کنہیالال اگروال،کاﺅنسلر حاجی مظفرحسین،کاﺅنسلر نمائندہ حاجی شریف سمیت فرنیچر مرچنٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران موجود تھے۔



   طے شدہ اعلان کے مطابق فاتحہ ودعا کے بعد صبح 10بجے اسلام پور سوپر مارکیٹ سے روانہ ہوا ۔سوناتی موتی روڈ ہوتے ہوئے اسلام پور شہر کے قلب سے گزرنے والی قومی شاہراہ نمبر 31سے گزرتے ہوئے بس ٹرمنلس ،نیوٹاﺅن سے ہوکر اسلام پور کورٹ میدان پہنچاجہاںعالم اسلام کی فلاح وبہو دسمیت ملک وملت کی سالمیت اور ترقی کے لئے اجتماعی دعاکے ساتھ جلوسوں کا اختتام ہوا۔

    اس موقع پر جامعہ عربیہ اسلامیہ حسین پورچھوسیہ،دارالعلوم شمس العلوم متصل نوری جامع مسجد،مدرسہ گلشن مدینہ میلہ ماٹھ،رضا کمیٹی اسلام پور،تحریک پیغام حق، مدرسہ نوری نگری نئی بستی اسلام پور، روحیہ، کٹھل باڑی،بلندچاہ،پل ڈانگی،چپاسار، خبرگاﺅں، دلال بستی، ڈمرولہ، ٹالی گھر،عودگاڑا، علی نگر، علی گنج،کھوکھوبستی،کربلاسمیت اسلام پور سے متصل بہار وبنگال کے سرحدی علاقے سے کافی تعدادمیں جلوسوں نے اسلام پور میں شرکت کی۔



    اسلام پور کے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری، اسلام پور میونسپلٹی کے چیئرمین کنہیالال اگروال نے سبھی جلوسوں کا استقبال کیا ،دونوں ایک ساتھ خوشگوار مزاج میں دیکھے گئے۔ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے جلوس میں شامل ہوکر لوگوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہاکہ یہ میری خوشی نصیبی ہے کہ میں آج اس عظیم ہستی کے نام پر نکالے گئے جلوس میں شریک ہوں،کیونکہ حضور ﷺ نے دنیا میں انسانیت ،عدل وانصاف اور بھائی چارہ کاپیغام دیا ۔انہوں نے کہاکہ اسلام پور ہمیشہ امن وامان کا گہوارہ ہے ، جس کی مثال یہ ہے کہ یہاں سبھی مذہبی تہوار ساتھ مل کر منایاجاتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad