تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 11 اکتوبر، 2022

رضاکمیٹی اسلام پور کی طرف سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیدل وبائک جلوس ،زیارت موئے مبارک اور تقسیم کا تبرک کااہتمام

     اسلام پور،رضاکمیٹی اسلام پور کی طرف سے جشن عیدمیلاد النبی ﷺ نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منایاگیا۔سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی رضاکمیٹی نے اسلام پور واطراف کے سبھی جلوسوں کومنظم کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔

   رضاکمیٹی اسلام پور کی طرف سے طے شدہ اعلان کے مطابق صبح 10بجے اسلام پور سوپر مارکیٹ سے جلوسوں کاآغاز ہوااور پورے اسلام پور کا چکرلگانے کے بعد اسلام پور کورٹ میدان پہنچ کر جلوسوں کا اختتام ہواجہاں رضاکمیٹی نے سبھی جلوسوں کا استقبال کیااور پھر اجتماعی دعاکے بعد جلوسوں کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر رضاکمیٹی نے بطورتبرک کھچڑاکا اہتمام کیاتھاجولوگوں کے درمیان تقسیم کیاگیا۔ خاص طورپراسلام پور کورٹ میدان میں زیارت موئے مبارک بھی اہتمام ہوا تھا۔

   جلوس میں شامل لوگوں نے حضوراکرم ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کی اور فیض حاصل کیا۔اس کے بعدسہ پہر کو رضاکمیٹی نے بائیک جلوس کا اہتمام کیاجس میں تقریبا ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پورے اسلام پور محکمہ کاچکرلگایا۔

  اس سلسلے میں رضا کمیٹی کے صدر محمد مسرور عالم نے بتایاکہ اسلام پور ایک مرکزی جگہ جہاں چاروںاطراف کے جلوس آتے ہےں لیکن سبھی جلوسوں کے لئے کوئی خاص انتظام نہیں ہوتاہے ،اس لئے رضاکمیٹی نے اس سمت میں پہل کی اور فیصلہ کیا سبھی جلوسوں کو لیکراجتماعی فاتحہ ودعاکے ساتھ اسلام کورٹ میدان میں اختتام کیاجائے اورلوگوں میںتبرک بھی تقسیم کی جائے ،ہم نے کوشش کی الحمدللہ ہمیں کامیابی ملی ۔

    ہمارے اس اقدام سے علاقے کے لوگ خوش ہیں اور ہمارے ساتھ ہیں،کیونکہ جب سے ہم نے اعلان کیاتبھی سے لوگ ہمارے ساتھ دامے ،درمے اور قدمے جڑتے گئے ۔انہوں نے کہاکہ ہمی خوشی ہے ہم نے اسلام پور کے لوگوں کے لئے موئے مبارک کا اہتمام کیاجس کاباضابطہ اسلام پور کورٹ میدان میں لوگوں نے زیارت عام کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad