تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 11 اکتوبر، 2022

تحریک پیغام حق کی طرف سے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ اوراسپتال کے مریضوں کے درمیان پھل تقسیم

  محمد احسان رضا مصباحی

   اسلام پور:اسلام پور کی دینی وسماجی تنظیم تحریک پیغام حق کی طرف سے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اسپتال کے مریضوں کے درمیان پھل تقسیم کیاگیا ۔ساتھ ہی اسلام پور محکمہ اسپتال میں خون عطیہ کیمپ کابھی اہتمام کیاگیا،جس میں تحریک کے ذمہ داران اور عام لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

   اس سے قبل صبح 10بجے تحریک پیغام حق اسلام پور کے زیر اہتمام نہایت ہی تزک واحتشام اور ادب کے دائرے میں جلوس محمدی نکالاگیا۔اس دوران صلوٰة وسلام اورنعت ودروو شریف کاورد کرتے ہوئے پورے اسلام پور شہر کا چکرلگایاگیا۔

    اس سلسلے میں تحریک پیغام حق کے سکریٹری اظہر الدین انصاری نے بتایاکہ محسن انسانیت حضورﷺ کی ولادت کا جشن ہم نے بھر پور طریقے سے منایااور حضور ﷺ کے اسوہحسنہ پر زندگی گزارنے کا عزم بھی کیا ،چونکہ حضور اکرم ﷺ نے عدل وانصاف،غرباپروری ،خدمت خلق ،مریضوں کی تیمارداری اور امن وامان کاپیغام دیا ہے، اس لئے تحریک کی طرف سے گزشتہ کئی سالوں سے رحمت دوعالم خون عطیہ کیمپ کاانعقاد کیاجاتاہے۔تحریک پیغام حق کے زیر اہتمام منعقد ہونے والارحمت دوعالم بلڈڈونیشن کیمپ اسلام پورمیں تاریخ رقم کرچکا ہے اور پورے شمالی بنگال میں جس کے تذکرے ہوتے ہیں،اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی اسلام پور محکمہ اسپتال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد ہواساتھ ہی اسپتال کے مریضوں میں پھل ،مٹھائی اور کھانے پینے کے سامان تقسیم کئے گئے۔ 

    انہوں نے کہاکہ ہمارے اس عمل سے اسپتال کے اہلکار،مریض اور مریضوں کے لواحقین کافی متاثر ہوئے اور ہونابھی چاہئے کیونکہ ہم جس عظیم ہستی کی ولادت کاجشن منارہے ہیں ،انہوں نے پوری زندگی انہی چیزوں کی تعلیم دی ہے۔اس موقع پر تحریک پیغام کے سبھی ممبران اور ذمہ داران موجودتھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad