تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 10 اکتوبر، 2022

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سلی گوڑی شہرمرحبامرحباکی صداﺅں سے گونج اٹھا

 

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سلی گوڑی شہرمرحبامرحباکی صداﺅں سے گونج اٹھا
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سلی گوڑی شہرمرحبامرحباکی صداﺅں سے گونج اٹھا

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سلی گوڑی شہرمرحبامرحباکی صداﺅں سے گونج اٹھا

انجمن خدمت خلق سلی گوڑی کے زیر اہتمام جلوس محمدی کااہتمام، مریضوں کے درمیان پھل تقسیم

   سلی گوڑی:شمالی بنگال کا اہم شہر اورکئی بین الاقوامی سرحدوں کاگیٹ سلی گوڑی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا۔بارہ ربیع الاول کے چاند کی رویت ہوتے ہی شہرسلی گوڑی میںمیلادالنبی ﷺ کی رونقیں بحال ہوناشروع ہوگئی تھی۔خاص طورپر عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پوراشہر سلی گوڑی مرحبامرحباکی صداﺅں سے گونج اٹھا۔

انجمن خدمت خلق سلی گوڑی کے زیر اہتمام جلوس محمدی کا اہتمام اور مریضوں کے درمیان پھل تقسیم
انجمن خدمت خلق سلی گوڑی کے زیر اہتمام جلوس محمدی کا اہتمام اور مریضوں کے درمیان پھل تقسیم


  سلی گوڑی کی سماجی تنظیم انجن خدمت خلق کے زیر اہتمام نکلنے والے جلوس محمدی ﷺمیں لوگوں کی بھیڑ دیدنی تھی ۔ سلی گوڑی شہر واطراف کے لوگوں نے شاید ہی ایسی بھیڑپہلے کبھی دیکھی ہوگی۔ خاص طورپر اس بار جلوس محمدی ﷺ میںخانقاہ عالیہ شہبازیہ بھاگلپور کے جانشیںپیر طریقت حضرت علامہ سید مسروررازی شہبازی اور شہزادہ حضور توصیف ملت حضرت مفتی فیض رضا خان دام ظلہما کی شرکت اور قیادت نے چارچاند لگادی۔



   انجن خدمت خلق کے سکریٹری فیروز خان سے ملی جانکاری کے مطابق صبح 10شمسیہ ہائی مدرسہ سے دعاوفاتحہ کے بعد جلوسوں کا آغاز ہوکر ودیا ساگر روڈ ، بردوان روڈ ، کربلا ، جھنکار موڑ ،ایئرویو موڑ ، سیوک موڑ ، وینس موڈ سے ہوتے سلی گوڑی جامع مسجد کے سامنے آکر جلسہ عام میں تبدیل ہو گیا،جہاں حضرت سید مسروررازی شہبازی اور علامہ فیض رضا خان نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے کافی پرمغزاور نصیحت آمیز خطاب کیا اور کہاکہ حضور ﷺ پورے عالم انسانیت کے لئے رحمت ہے کیونکہ آپ کی آمدسے دنیا میں انصاف کا بول بالاہوا ،غریبوں،مسکینوں،یتیموں اور مظلوموں کو سہارا ملااور حضور ﷺ نے ہمیشہ نے عدل وانصاف ، بھائی چارہ اور امن وامان کا پیغام دیا اور خود سب سے پہلے حضورﷺ نے سبھی پیغامات کوعملی جامہ پہنایا،اس لئے بلاتفریق مذہب وملت عالمی امن اور شانتی کے لئے حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔



    اس موقع پر جلوس میں دربھنگا ٹولہ ، چپل پٹی، قریشی محلّہ ، ڈانگی پاڑہ ، کوئلہ ڈپو ، ٹھوکر ، کربلا ،آدرش نگر ، گوورمنٹ سا مل ، جیوتی نگر ، گوالا پٹی ، ہمنت باسو کالونی ، نوتن پاڑا ، شکتی گڑھ ، ٹکیہ پاڑا ، این ، جے ،پی ، سالو گاڑھا ، نئی بستی نیتاجی نگر ، چیک پوسٹ ، دادا بھائی کالونی ، پرکاش نگر ، چمپا ساری ، ثمر نگر ، دارجلنگ موڑ ،راجیو نگر ، ملّہ گوڑی ، سلی گوڑی جنکشن ، باندری جوت، جوڑ پاکڑی ، بانس باڑی ، باڑی بھاسا، تلسی نگر ،بیل ڈانگی،ساوتھ کالونی ، فیض نگر ، پوکھائی جوت، گاندھی نگر ، بھانو نگر ، دا گاپور ، ماٹی نگنی کالونی2،لیچو بگان، علاقہ کے تمام مسجد ، مدرسہ و سماجی کمیٹی اپنے اپنے جلوس کے ساتھ شامل تھے۔

    جلوس میں تمام مقامی ائمہ مساجد ، علما کرام موجود تھے جن میں مولانا الحاج غلام ارشد برکاتی ، حافظ شارب قمر خان ، مولانا مسرور عالم ، مولانا عبدالمنان اشرفی ، حافظ عبدالقیوم، مولانا محبوب رضا ، مولانا محمّد سیفرالدین ، مولانا محمّد شمیم ،حافظ محمد انصار رضا ، مولانا اکرم رضا ،مولانا شفیق عالم نوری ،مولانا انجم فیضی ، حافظ شیر علی رضوی ،حافظ نور حسین رضوی ،حافظ صدام حسین اشرفی ،حافظ محمد ساحل رضوی ،مولانا محمّد نظام الدین ، مولانا مظفر رضا ، شاعر اسلام ضیاءالاسلام ضیا ،حافظ محمّد شمس الدین ،حافظ عبدالسلام، حافظ محمّد ظفر عالم ،حافظ محمد نور الحق ، مولانا معراج رشیدی ،مولانا محمد علاالدین ،مولانا محمد اظہر ، مولانا محمّد غفران و مولانا محمّد صلاح الدین،حافظ عبداللطیف، مدرس ساحل خان، صاحبان موجود تھے۔ اس عظیم الشان و تاریخی جلوس محمدی کو بخیر و خوبی امن و امان کے ساتھ انجام پذیر کرنے کے لئے مختلف علاقوں سے ضا کار ان و انجمن کے اراکین نے بھرپور تعاون کیا۔

    انجمن خدمت خلق کے سکریٹری محمد فیروز خان نے بتایاکہ عید میلادالنبی ﷺ کا جشن ہم ہرسال بھرپور طریقے سے مناتے ہیں اور آقاکریم ﷺ کے پیغامات اور تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے جلوس محمدی ﷺ کے ساتھ ساتھ کئی سماجی اور فلاحی کام بھی انجام دیتے ہےں۔ خاص طورپر سلی گوڑی ضلع اسپتال کے مریضوں کے درمیان پھل ،پانی اورشربت تقسیم کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے چلتا آرہا ہے ۔



   اس دوران سلی گوڑی میں کئی مقامات پر خون عطیہ کیمپ اورغرباکے درمیان کپڑے بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔ انہوںنے گزشتہ سالوں کے مقابلے اس سال سلی گوڑی میں جلوس محمدی ﷺکافی خاص رہا اور سبھی علاقے کے جلوس کمیٹیوں نے شہر کے امن وامان اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنے لئے جی جان سے کوشش کی اور ہماری کوششیں رنگ بھی لائی،کیونکہ جس وقت سلی گوڑی جامع کے پاس ہزاروں لوگوں کا سیلاب تھا ،کسی بھی انسان کاگزرنا مشکل تھاتب ہم لوگوں نے بیچ میں پھنسے ایک ایمبولنس کوراستہ دیا جسے پورے شہر نے دیکھااور سبھی نے سراہابھی ۔محمد فیروز خان نے بتایاکہ حضور ﷺ کی تعلیمات ہی یہی ہے ،بروقت ضرورتمندوں اور مظلوموں کی مدد کرنا یہی وجہ ہے کہ ہم سال بھر سلی گوڑی شہر واطراف میں ہمیشہ دینی،سماجی اور فلاحی کاموں میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔ 



    اخیر میں انجمن خدمت خلق کے سکریٹری فیروز خان اور تمام اراکین نے سبھی علمائے کرام،جلوس کمیٹیوں،سلی گوڑی انتظامیہ وپولس انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad