![]() |
| دارالعلوم شمس العلوم اسلام پور کی طرف سے جلوس محمدی ﷺ کا اہتمام |
دارالعلوم شمس العلوم اسلام پور کی طرف سے جلوس محمدی ﷺ کا اہتمام
نیوزٹوڈے اردو:ہر سال کی طرح امسال بھی دارالعلوم شمس العلوم متصل نوری جامع مسجد اسلام پور ضلع اتر دیناجپور بنگال میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور جلوس محمدی کا اہتمام بڑے ہی انوکھے اور منفرد انداز میں کیا گیا، جہاں دارالعلوم ہذا کے جمیع طلبہ نے سفید لباس اور سفید عمامہ سے زیب تن کیا۔
وہیں اپنی اپنی سریلی آوازوں سے نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور درود وسلام کی ڈالیاں اپنے لبوں پر سجا کر جلوس محمدی کو چار چاند لگایا ۔ابتدا تا اختتام یہ سلسلہ جاری رہا اور اس جلوس میں کثیر تعداد میں طلبہ کے ساتھ مدرسین اراکین دارالعلوم اور باشندگان اسلام پور بھی اخیر تک شریک رہ کر اپنی اپنی محبتوں کا ثبوت پیش کیا۔ اس جلوس میں منہیات اور لغو کاموں سے حتی الامکان پرہیز کیا گیا۔

دارالعلوم شمس العلوم اسلام پور کی طرف سے جلوس محمدی ﷺ کا اہتمام
اس موقع پر دارالعلوم ھٰذاکے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا قاری سمیع اللہ ثقافی، مولانامنصور عالم ،حافظ وقاری اسراراحمد اشرفی،مولان اعجاز احمدنظامی،حافظ منظر احمد،مولانا عبدالقادراورحافظ انور سمیت اراکین میں دارالعلوم کے سکریٹری حافظ عارف حسین،صدر الحاج میاں عبدالقیوم سمیت تمام اراکین اور ذمہ داران موجود تھے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں