تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 24 اکتوبر، 2021

ہندبنگلہ دیش سرحدی علاقے سے12 کروڑ روپئے قیمتی سانپ کا زہر ضبط،ہندستان کے راستے چین بھیجنے کاتھا منصوبہ

 ہندبنگلہ دیش سرحدی علاقے سے12 کروڑ روپئے قیمتی سانپ کا زہر ضبط،ہندستان کے راستے چین بھیجنے کاتھا منصوبہ


زہریلےسانپ کا زہر برآمد


کوبراکے زہر کا استعمال کینسر کے مریضوں کی کیموتھراپی کے لئے ضروری کیمیکل تیار کرنے کے لئے کیا جاتا ہے

نیوزٹوڈے اردو:ہند بنگلہ دیش سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں کی سربراہی میں روی گاندھی ، انسپکٹر جنرل ، بارڈر سیکورٹی فورس ، شمالی بنگال فرنٹیئر نے جنگلی حیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔ جنوبی دیناج پور ضلع میں ہند بنگلہ دیش سرحد سے گزشتہ 23 اکتوبر کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بارڈر سیکیورٹی فورس کی بارڈر آو¿ٹ پوسٹ کمار گرام 61 ویں بٹالین کے جوانوںنے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ۔اس کے پاس سے (1.750 کلوگرام) سانپ کا زہر برآمد ہوا۔ اس سانپ کے زہر کی قیمت تقریباً بارہ کروڑ روپئے ہے۔ جار پر ”کوبرا ایس پی - ریڈ ڈریگن -میڈ این فرانس“کا نشان لگاہواتھا۔ 

snake poison smugling


ملی جانکاری کے مطابق یہ زہر فرانس سے بنگلہ دیش لایا گیا تھا اور اسے ہندستان کے راستے چین بھیجنے کا منصوبہ تھا۔ کوبرا زہر کا استعمال کینسر کے مریضوں کی کیموتھراپی کے لئے ضروری کیمیکل تیار کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ یہ چین میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اس سے قبل بھی 10 ستمبر کو مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پور ضلع میں ہند۔بنگلہ دیش سرحد پر تعینات نارتھ بنگال فرنٹیئر بارڈر سیکیورٹی فورس کے تحت 137 بٹالین کے سرحدی محافظ چگوپال نے ٹھوس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی تھی۔ اس دوران کرسٹل اور مائع سانپ کے زہر سے بھرے 3 کرسٹل جار ، جن کا وزن تقریبا 12 پاو¿نڈ اور 56 اونس تھا ، فارم میں برآمد ہوئے۔ بین الاقوامی بلیک مارکیٹ میں اس کی کل تخمینہ قیمت تقریباً 57 کروڑ بتائی گئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad