پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ترنمول چھاتر پریشداحتجاج
نیوزٹوڈے اردو:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ آج اس کے خلاف ترنمول چھاتر پریشد کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کوچ بہار ضلع کے ماتھابھنگا دو نمبر بلاک کے صدر وہاب حسن نے گھوکساڈانگا اسپتال موڑ پٹرول پمپ کے سامنے پٹرول لینے آنے والے لوگوں سے بات چیت کی کہ انہیں روزانہ کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ سب کو سینیٹائزر اور پانی کی بوتل بھی دی گئی۔
| ترنمول چھاتر پریشد کے کارکنان پٹرول ارو ڈیزل کی قیمتوں میں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے |
اس سلسلے میں جوہاب حسن نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ وہ لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ 2024 میں ایسی غلطی نہ کریں۔ پٹرول لینے آئے ایک شخص نے بتایا کہ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں