جلد ہی ماٹی گاڑا میںواقع ہمول ڈیری میں بنگال ڈیری کاکام شروع ہوگا،وزیراعلیٰ کے اعلان سے لوگوں میں خوشی
| سلی گوڑی کے ماٹی گاڑا میں واقع ہمول ڈیری کی تصویر |
نیوز ٹوڈے اردو:جلد ہی سلی گوڑی اور اس کے آس پاس کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملنے کی امید ہے۔ جب سے ہمول کی پیداوار بند ہوئی ہے، تب سے نوجوانوں کی روزی روٹی چھین لی گئی ہے اور وہ روزی روٹی کے لئے دوسری ریاستوںمیں کام کر رہے ہیں۔ بہت سے نوجوان ماٹی گاڑا سے سلی گوڑی کام کرنے آتے ہیں، ان میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ان کی بے روزگاری دور ہونے والی ہے اور انہیں اپنی جگہ کام ملنے کا امکان ہے، بنگال ڈیری کا کام شروع ہو جائے گا اور یہاں کے لوگوں کو بڑی تعداد میں روزگار ملے گا۔ ملی جانکاری کے مطابق ماٹی گاڑا میں ہمول ڈیری کی پیداوار رک گئی ہے ، یہ جگہ خالی پڑ ہے۔ امول ڈیری کے بند ہونے کے بعد اس خالی جگہ پر پولٹری فارم کھولنے کی بات چل رہی تھی لیکن اب ممتا بنرجی نے وہاں بنگال ڈیری بنانے کا کہا ہے۔ توقع ہے کہ دسمبر سے یہاں کام شروع ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ کل اترکنیا سے جلپائی گوڑی اور علی پور دوار اضلاع کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ہمول کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے شمالی بنگال کے لوگوں اور خاص طور پر سلی گوڑی ماٹی گاڑا کے لوگوں کو ایک خاص تحفہ دیا۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمول ڈیری کے بجائے بنگال ڈیری تیار کی جائے گی۔واضح رہے کہ ماٹی گاڑا میں واقع ہمول فیکٹری کافی عرصے سے بند ہے۔ درمیان میں یہ بھی سننے میں آیا کہ یہ کارخانہ دوسرے مقاصد کے لئے بیچا جا رہا ہے۔ اس طرح غیر یقینی صورتحال کے درمیان سلی گوڑی اور اس کے آس پاس کے لوگوں کے لئے ایک امید افزا خبر موصول ہو رہی ہے۔ اب ایک بار پھر فیکٹری کھلنے سے مقامی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار ملے گا۔ آج کرشیانگ میں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے بے روزگاری کو دور کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں