انضمام الحق نے میڈیکل انٹرانس امتحان میں14250 رینک حاصل کیا |
انضمام الحق نے میڈیکل انٹرانس امتحان میں14250 رینک حاصل کیا
نیوزٹوڈے اردو:مالدہ ضلع کے گاجول بلاک کے گاجول مسجد پاڑہ علاقے کے طالب علم انضمام الحق کو میڈیکل انٹرانس امتحان میں 14250 رینک کے ساتھ ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس کی کامیابی پر ان کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگ بہت خوش ہیں۔ آج پڑوسی اور اس کے چاہنے والے گھر پہنچے اور انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ انضمام الحق کے کوچنگ کے استاد کمال حق نے اہل خانہ اور اہل علاقہ کے ہمراہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ان کے کے علاوہ گاجول کے راجا رام چک کے طالب علم مامون حسن نے585نمبرات کے ساتھ 25886 واں رینک حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ انضمام الحق کے والد چائے بیچتے ہیں۔ اس کا خاندان غربت سے نبرد آزما ہے۔ مالی مجبوریوں کے باوجود وہ انضمام الحق کو اس مقام تک لے آئے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں