تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 7 نومبر، 2021

ہندبنگلہ دیش سرحدسے بی ایس ایف نے آٹھ دراندازوں کو پکڑا

 ہندبنگلہ دیش سرحدسے بی ایس ایف نے آٹھ دراندازوں کو پکڑا

ہندبنگلہ دیش سرحدسے بی ایس ایف نے آٹھ دراندازوں کو پکڑا

 ہندبنگلہ دیش سرحدسے بی ایس ایف نے آٹھ دراندازوں کو پکڑا




نیوزٹوڈے اردو: شمالی بنگال سمیت پورے مغربی بنگال سے متصل ہند۔بنگلہ دیش سرحد پر تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی ٹیم نے آٹھ غیر قانونی دراندازوں کو پکڑ نے میںکامیابی حاصل کی ہے ۔اس کی جانکاری گزشتہ شام بی ایس ایف کی طرف سے جاری بیان میں دی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی بنگال فرنٹیئر کے تحت بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پانچ بنگلہ دیشی اور تین ہندوستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرتے ہوئے پکڑ لیا جب وہ شمالی 24 پرگنہ ضلع میں حکیم پور، ترالی، امودیا، آئی سرحدی چوکی کو عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پیٹرا پول، بارڈر چوکی کیجوری اور ٹینٹلبیریا کے علاقے کی سرحدسےم مبارک شوکت علی (58سال) اور مالتی بسواس (55سال) کو چوکی حکیم پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے مبارک ممبئی کا رہائشی ہے جبکہ متالی بنگلہ دیشی شہری ہے۔ ایک اور واقعہ میںسرحدی چوکی ترالی کے جوانوں نے خفیہ اطلاع ملنے پرایک بنگلہ دیشی شہری کو جس کی شناخت جیرن (26سال) کے نام سے ہوئی ہے، کو سرحد پار کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایک اور واقعہ میںایک بنگلہ دیشی شہری، جس کی شناخت فیض اسلام (22سال) کے نام سے ہوئی، کو سرحدی چوکی امودیا کے اہلکاروں نے پکڑ لیا۔ ایک اور واقعہ میںآئی سی پی پیٹرا پول کے اہلکاروں نے شیو کمار (20سال) کے نام سے ایک ہندستانی شہری کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ ایک اور واقعہ میںدو بنگلہ دیشی شہریوں کو سرحدی چوکی کیجوری کے جوانوں نے پکڑ لیا اور دو بنگلہ دیشی شہریوں کو، جن کی شناخت گوبند چندر سادھو (35سال)، امیر حمزہ (25سال)، زاہد الاسلام (21سال) کے طور پر ہوئی ہے۔سبھی گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad