تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 7 نومبر، 2021

پولس کی طرف سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

 پولس کی طرف سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد 

پولس کی طرف سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد


نیوزٹوڈے اردو:سماج میں امن و امان برقرار رکھنے کے علاوہ راج گنج تھانہ کی پولس سماجی خدمت میں بھی سرگرم ہے۔ تہواروں کے موقع پر راج گنج تھانہ کی طرف سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں پولس افسران سے لے کرسیوک ولنٹیئراور پولس اہلکاروں نے خون کا عطیہ دیا۔ جلپائی گوڑی ضلع کے پولس سوپرسپتارشی دتہ نے ربن کاٹ کر خون عطیہ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ راج گنج تھانہ کے ایس آئی منصور الدین نے خون کا عطیہ دینے کے بعد بتایا کہ وہ دوپہر کو کام پر واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وہ کم از کم 17 مرتبہ خون کا عطیہ دے چکے ہیں۔ خون عطیہ کیمپ میں جلپائی گوڑی پرائمری اسکول ایجوکیشن پارلیمنٹ کے صدر لکشمن موہن رائے، راج گنج کے بی ڈی او پنکج کونار، راج گنج تھانے کے سماجی کارکن سنیل سرکار ،مشرف حسین آئی سی پنکج سرکار وغیرہ موجود تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad