ٹوٹو اور چھوٹی گاڑی کے درمیان تصادم، 9 افراد زخمی
نیوزٹوڈے اردو: ٹوٹو اور چھوٹی گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اتردیناج پور ضلع کے اسلام پور محکمہ کے تحت گوالپوکھر تھانہ کے پانجی پاڑہ پھانڑی کے سامنے 31 نمبرقومی شاہراہ پر پیش آیا۔ گھروالوں سے ملی اطلاع کے مطابق سبھی زخمی بہار کے رہنے والے ہیں۔ ان کے کچھ رشتہ دار پانجی پاڑہ میں ہیں ان میں سے کسی کی موت ہوگئی تھی ۔ اس دوران پانجی پاڑہ علاقے میں 31 نمبر قومی شاہراہ پر سڑک عبور کرتے ہوئے ایک تیز رفتار چھوٹی گاڑی ٹوٹو سے ٹکرا گئی، جس میں سوار 9 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہیں سلی گوڑی میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں