6 فٹ لمبی اور ایک کوئنٹل وزنی ڈولفن مچھلی جال میںپھنسی
نیوزٹوڈے اردو: مالدہ ضلع کے مانک چک کی کالندی ندی میںآج ایک ڈولفن مچھلی کے ملنے کے واقعہ کو لے کر پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ تقریباً 6 فٹ لمبی اور ایک کوئنٹل سے زیادہ وزنی ڈولفن کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعدادندی کے کنارے پہنچ گئی۔ ڈولفن کے یہاں سے برآمد ہونے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈولفن کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ ملی جانکاری کے مطابق علاقے کے کئی ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کے بعد جال کھینچ رہے تھے۔ اس وقت اسے جال میں ایک ڈولفن نظر آئی۔ تاہم ماہی گیروں کا دعویٰ ہے کہ مچھلی جال میں مردہ پکڑی گئی تھی۔ گاﺅںوالوں نے بتایا کہ اس سے قبل کالندی ندی میں ماہی گیروں کے جال میں ایسی نایاب نسل کی مچھلی کبھی نہیں پکڑی گئی تھی۔ مانک چک رینج کے فاریسٹ افسر پردیپ گوسوامی نے بتایا کہ مقامی لوگ اسے شوساک کے نام سے جانتے ہیں۔ کبھی وہ گنگاندی میں نظر آتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں