اسلام پور کو ضلع بنانے کا مطالبہ تیز،بہت جلد وزیراعلیٰ کو سونپاجائے گا میمورینڈم
نیوزٹوڈے اردو:اسلام پور کے ایم ایل اے وسابق ریاستی وزیر عبدالکریم چودھری نے اسلام پور میں واقع ترنمول کے پارٹی دفترمیں ایک پریس کانفرنس منعقدکرکے صحافیوں کے بات چیت کی۔اس موقع پر ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے کئی معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔خاص کر اسلام پور محکمہ کو مستقل ضلع بنانے کولیکر انہوںنے ایک اہم جانکاری دی ۔ ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے کہاکہ بہار سے الگ ہوکراسلام پور محکمہ کے 65سال مکمل ہونے پرہم لوگوں نے حال ہی میںایک مذاکراتی تقریب منعقدکی تھی جس میں پرزور اندازمیںاسلام پور کو ضلع بنانے کا مطالبہ کیاگیاتھا۔انہوںنے کہاکہ آئندہ 8دسمبر کو اسلام پور بس ٹرمنلس میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیاجائے گا جس میں اسلام پور محکمہ کے سبھی ممبران اسمبلی کو مدعوہوں گے اور سبھی یکجہتی کے ساتھ اسلام پور کو ضلع بنانے کے لئے اپنی آوازبلند کریں گے ۔ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے مزید کہاکہ سال نو 2022جنوری کے اوائل میں اس سلسلے میں اسلام پور کے ایس ڈی او کی معرفت وزیراعلیٰ کو میمورینڈم سونپاجائے گا جس کے لئے ابھی سے تیاری شروع کردی جائے گی اور اسلام پور محکمہ سبھی گاﺅں گاﺅں تک لوگوں کو بیدار کیاجائے گا۔
ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے بلایا جلسہ عام:
ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے مزید کہاکہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں لوگوں نے انہیں اپناقیمتی ووٹ دے کرکامیاب بنایااور لوگوں کی حمایت سے ہی انہوںنے اسلام پور کے ایم ایل اے طورپر اسمبلی میںحلف لیا لیکن عالمی کورونا وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاﺅن کے سبب وہ لوگوں کی محبتوںاور حمایتوںکاصحیح طریقے سے شکریہ نہیں اداکرسکے ہیں،چونکہ بہت حدتک کوروناپر قابولیاگیا ہے اور حالات میں معمول پر لوٹ رہے ہیں ،اسی پیش نظر رکھ کر آئندہ 8دسمبر کو اسلام پور بس ٹرمنلس میںمنعقد ہونے والے کارکنان اجلاس سے ترنمول ورکروں کی محنت اور لوگوں کی حمایت کا ذکر کرکے ان کا شکریہ اداکیاجائے گا۔
ایم ایل عبدالکریم چودھری نے لوگوں سے جلد ویکسین لینے کی اپیل کی:
ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے ویکسی نیشن کے سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی مسلسل جدوجہد اور پیہم کوششوں کے نتیجے میں مغربی بنگال کو ویکسین فراہم کئے گئے ،مغربی بنگال سمیت پورے ملک میں ایک عرب سے زائد لوگوں کو ویکسین دی گئی ،لیکن اسلام پور محکمہ میں ٹارگیٹ کے مطابق اب تک لوگوںنے ویکسین کی خوراک نہیں لی ہے ۔ ویکسی نیشن معاملے میں ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ سبھی بلاتاخیرویکسین لیں اس میں آپ کی اورآپ کے اہل خانہ کی بھلائی ہے۔انہوںنے کہاکہ بی ڈی او اور ایس ڈ ی او سمیت اسلام پور انتظامیہ کی طرف سے ویکسی نیشن کے تئیں گاﺅں گاﺅں بیداری مہم چلائی جارہی ہے ،بالخصوص ریاستی حکومت دوارے ویکسین کے تحت دیہی علاقوںمیں جگہ جگہ ویکسی نیشن کیمپ منعقد کررہی ہے اس لئے سبھی لوگ اپنے قریبی ویکسی نیشن سینٹر جاکر ضرور ویکسین لیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں