تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 2 نومبر، 2021

دن ہاٹا سمیت مغربی بنگال کی چاروں سیٹوں پر ترنمول کی زبردست جیت

 دن ہاٹا سمیت مغربی بنگال کی چاروں سیٹوں پر ترنمول کی زبردست جیت

دن ہاٹا سمیت مغربی بنگال کی چاروں سیٹوں پر ترنمول کی زبردست جیت

 دن ہاٹا سمیت مغربی بنگال کی چاروں سیٹوں پر ترنمول کی زبردست جیت




نیوزٹوڈے اردو:کوچ بہار کے دن ہاٹا اسمبلی حلقہ سمیت مغربی بنگال میں 4 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے جن کی گنتی آج صبح شروع ہوئی۔اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق چاروں سیٹوں پر ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ دنہاٹا میں ترنمول کانگریس کے امیدوار اودین گوہا نے بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار اشوک منڈل کو ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے بھی آج اشوک منڈل کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔اودین گوہا کی کامیابی پر آج دن ہاٹا حلقہ کے ترنمول ورکروں اور حامیوں میں خوشی دیدنی تھی۔واضح رہے کہ مرکزی وزیر نشیت پرمانک کے یہاں سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے دن ہاٹا حلقہ میں ضمنی انتخاب کرایا گیا۔

دن ہاٹا سمیت مغربی بنگال کی چاروں سیٹوں پر ترنمول کی زبردست جیت

 دن ہاٹا سمیت مغربی بنگال کی چاروں سیٹوں پر ترنمول کی زبردست جیت




 بی جے پی یہاں سے اپنی سیٹ نہیں بچا سکی۔اپنی زبردست جیت کے بعد اودین گوہا نے کہا کہ نشیت پرمانک کاغذی شیر ہیں۔ شانتی پور سے ٹی ایم سی امیدوار نے بی جے پی امیدوار کو 63000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ بی جے پی یہ سیٹ بھی نہیں بچا سکی۔ کھردہ سیٹ سے بھی ٹی ایم سی امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں سے شوبھن دیو چٹوپادھیائے میدان میں تھے، انہوں نے بی جے پی کے امیدوار کو 93000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔سب سے بری حالت کانگریس کی ہے۔ ادھیر رنجن چودھری نے اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں ان کی تنظیم بہت کمزور ہے۔دوسری طرف بنگال بی جے پی نے ضمنی انتخابات میں ٹی ایم سی کی جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹی ایم سی کی دہشت گردی کی جیت ہے۔ ترنمول کانگریس کے خوف سے لوگ یہاں اپنی مرضی سے ووٹ نہیں ڈال سکتے۔ بی جے پی کی شکست کی یہی وجہ ہے۔مرکزی وزیر مملکت سبھاش سرکار نے جے پرکاش مجمدار کے ساتھ مل کر ٹی ایم سی کی جیت کے لئے ممتا بنرجی کے تکبر اور ان کی دہشت گردی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دوسری جانب بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے بھی اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ریاست میں اپوزیشن کو ختم کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ ٹی ایم سی اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپنے مخالفین کو فرضی مقدمات میں پھنسا کر ہراساں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر ممتا بنرجی کی آمریت سے تنگ آچکے ہیں۔ ٹی ایم سی کے مرکزی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ریاست میں ٹی ایم سی کی جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پٹاخے سے پاک دیوالی کا آغاز ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ نفرت کو شکست ہوئی ہے اور عوام کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنگال کو مزید بلندیوں پر لے جائیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad