تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 24 نومبر، 2021

سائیکل چور کے شبہ میں کھمبے سے باند ھ کر پولس کو دی گئی اطلاع

 سائیکل چور کے شبہ میں کھمبے سے باند ھ کر پولس کو دی گئی اطلاع 

سائیکل چور کے شبہ میں کھمبے سے باند ھ کر پولس کو دی گئی اطلاع
 سائیکل چور کے شبہ میں کھمبے سے باند ھ کر پولس کو دی گئی اطلاع 

نیوزٹوڈے اردو: جلپائی گوڑی شہر کے حکیم پاڑہ میں ایک شخص کو کھمبے سے باندھ کر سائیکل چور کے شبہ میںپہلے پیٹاگیااور اس کے بعد پولس کو اطلاع دی گئی۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوںکے مطابق گزشتہ ماہ ایک گھر سے سائیکل چوری ہوئی تھی، چوری کی واردات سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی تھی۔ آج جب ایک شخص علاقے میں آیا تو سائیکل کے مالک کو اس پر شک ہوا، اس سے پوچھ گچھ کرنے پر اس نے چوری کا اعتراف کیا تو اہل علاقہ نے اسے باندھ کر مارنا شروع کردیا۔ اس دوران لوگوں نے پولس کو اس کی اطلاع دی۔ادھر اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور مذکورہ شخص کو لوگوں کے چنگل سے چھڑاکر اپنے ساتھ تھانہ لے گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad