مکئی سے بھرا ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں گرا، ڈرائیور زخمی
نیوزٹوڈے اردو: مکئی لے جانے والا ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھائی میں جا گرا۔ سلی گوڑی کے دور دراز علاقے میں آج پھولباڑی-بنگلہ دیش سرحد پر اس حادثے کے بعد کافی خوف و ہراس پھیل گیا۔ جانکاری کے مطابق آج مکئی سے لدا ٹرک بنگلہ دیش جا رہا تھا۔
| مکئی سے بھرا ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں گرا، ڈرائیور زخمی |
پھولباڑی بازار سے سرحد سے ملحقہ سڑک پر کچھ دور چلنے کے بعد اچانک ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھائی میں جا گرا۔ اس حادثہ میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا۔ اس دوران واقعہ کے فوراً بعد پھولباڑی ٹرک اونرس ایسوسی ایشن کے سکریٹری شوبھنکر ناسکر موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرک سڑک پر کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک کے کنارے ایک جگہ پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے الٹ گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ٹرک میں لدی مکئی تباہ ہوگئی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں