شہر میں آلودگی کو روکنے کے لئے دھوپ گوڑی ٹرافک سیکوریٹی اہلکاروں نے چلائی صفائی مہم
نیوزٹوڈے اردو:سڑک پر کھڑے ہو کر موٹر سائیکل روک کر ان کے کاغذات چیک کرتے اور ٹرافک کو کنٹرول کرنے والے ٹرافک گارڈ ایک الگ ہی روپ میں نظر آئے۔ انہیں آج کدال اور ہتھوڑے سے کچرا اٹھاتے دیکھا گیا۔ شہر میں آلودگی کو روکنے کے لئے ٹرافک گارڈز سڑکوں پر نکل آئے۔ ٹرافک افسران اور سیوک ولنٹیئرو پولیس کے اہلکاروں نے ابھیجیت سنہا، او سی ٹریفک گارڈدھوپ گوڑی کی قیادت میںکچرا اٹھایا۔ وزیر اعلیٰ کے کلین اینڈ گرین پروجیکٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کے تھانہ روڈ اور پھالاکاٹاروڈ علاقوں میں صفائی مہم چلائی گئی۔ شہر کے مکین پولس کے اس کام کو سراہ رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں